کسی کو انسانی جانوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں ،زاہد عثمان

کسی کو انسانی جانوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں ،زاہد عثمان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بونیر (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر بونیر کی خصوصی ہدایت پر ڈسٹرکٹ پیلتھ افیسر بونیر ،اے اے سی ڈگر ،ڈرگ انسپکٹر اور تھانہ ڈگر کے ایس ایچ اونے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں میڈیکل سٹوروں ،پرائیو یٹ میڈیکل سنٹرز اور لیبار ٹریوں پر چھاپے مارکر درجنوں غیر قانونی طور پر لیبارٹری چلانے والے ،ایکسرے چلانے والے ،میڈیکل سنٹرز میں صفائی کی ناقص صورت حال اور ہسپتال کے اندر قائم ہوٹل مالک کو گرفتار کرکے تھانہ ڈگر منتقل کردیا ۔ڈگر ہسپتال کے ڈرگ ایسوسی ایشن کے صدر جاوید اور پریس سیکرٹری عزت گل نے چھاپوں رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ انتظامیہ دو نمبر ادویات تیار کرنے والوں کے خلاف بھی کاروائی ،ایسوسی ایشن اس طرح کے چھاپوں کی بھر پور حمایت کرتی ہے اور نان پروفیشنل افراد سے لیبارٹری اور ایکسر اور میڈیکل سنٹرز چلانے والوں کے خلاف کاروائی ہونی چاہئے ۔تفصیلات کے مطابق ڈی سی بونیر ظریف المعانی کی ہدایت پر اے اے سی ڈگر زاہد عثمان کاکا خیل ،ڈی ایچ او ہیلتھ ڈاکٹر شیر محمد ،ڈرگ انسپکٹر حیدر علی اور تھانہ ڈگر کے ایس ایچ او حسن ذادہ اور پولیس نفری کے ہمراہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈگر میں پر ائیویٹ میڈیکل سنٹرز ،میڈیکل سٹورز ،لیبارٹریز کے معائنے کئے اس دوران انہوں نے میڈیکل سنٹرز میں نان پر وفیشنل سٹاف سے ٹیسٹ کروانے ،میڈیکل سنٹرز چلانے پر درجنوں افراد کو گرفتار کرکے تھانہ ڈگر منتقل کردئے ،جبکہ ہسپتال میں قائم ہوٹل مالک کو بھی گرفتار کرلیا گیا ،اس موقع پر اے اے سی ڈگر زاہد عثمان کاکا خیل نے مقامی صحافیوں کو بتایا کہ بونیر کی ضلعی انتظامیہ کسی کو انسانی جان سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی گی ،گرفتار افراد کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کی جائے گی اور انہیں بھاری جرمانوں کے ساتھ ساتھ جیل کی ہو ابھی کھانا پڑے گی ۔اس موقع پر ڈرگ ایسوسی ایشن کے صدر جاوید اور پریس سیکرٹری عزت گل نے کہا کہ ایسوسی ایشن اس طرح کی چھاپوں کی بھر پور حمایت کرتی ہے مگر ہم محکمہ صحت اور ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہے کہ جو لوگ دو نمبر ادویات تیار کرتے ہے انکے خلاف بھی کاروائی ہونی چاہئے انہوں نے کہا کہ میڈیکل سنٹرز مالکان کروڑوں روپے خرچ کرکے میڈیکل سنٹر بناتے ہے تو اس میں تربیت یافتہ سٹاف بھی ہو نی چاہئے ۔کو ئی قانون کسی کو انسانی جان سے کھیلنے کی اجازت نہیں دیتا ،محکمہ صحت اور بونیر کی ضلعی انتظامیہ اس طرح کے چھاپوں کا سلسلہ برقرار رکھیں ،چھاپوں کی اطلاع ملتے ہی دیگر سٹور ز مالکان اور لیبارٹری مالکان نے اپنے اپنے روز گار کو بند کرکے تالے لگادئے جبکہ چھاپہ مار ٹیم نے پولیس کو ہدایت کی کہ ان کو بھی مجسٹریٹ کے سامنے پیش کئے جائے ۔