مردان میں متعدد تھانوں کے ایس ایچ اوز کے تبادلے

مردان میں متعدد تھانوں کے ایس ایچ اوز کے تبادلے

  

مردان ( بیورورپورٹ )مردان میں متعدد تھانوں کے ایس ایچ اوزتبدیل انسپکٹر لقمان خان تھانہ گڑھی کپورہ، سب انسپکٹر ریاض خان تھانہ تخت بھائی جبکہ سب انسپکٹر ولایت خان تھانہ شیر گڑھ کے نئے ایس ایچ او زتعینات کردیئے گئے ڈی پی او مردان ڈاکٹر میاں سعید احمد نے انسپکٹر لقمان خان کو انوسٹی گیشن ونگ سے ایس ایچ او تھانہ گڑھی کپورہ، سب انسپکٹر ریاض خان کو پولیس لائن سے ایس ایچ او تھانہ تخت بھائی جبکہ سب انسپکٹر ولایت خان کو تھانہ سٹی سے ایس ایچ او تھانہ شیر گڑھ تعینات کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ۔ اس سے قبل تبدیل ہونے والے ایس ایچ او گڑھی کپورہ سب انسپکٹر پرویز خان کا تبادلہ سی ٹی ڈی پشاور، ایس ایچ او تھانہ تخت بھائی انسپکٹر فضل شیر خان اورایس ایچ او تھانہ شیر گڑھ بشیر احمد خان کو لائن حاضر کر دیا گیا ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -