شیرگڑھ پریس کلب کے انتخابات مکمل

شیرگڑھ پریس کلب کے انتخابات مکمل

  

شیرگڑھ (نامہ نگار ) شیرگڑھ پریس کلب کے انتخابات مکمل ہوگئے مسلم خان صدر جبکہ ڈاکٹر شیر بہادر جنرل سیکرٹری منتخب کئے گئے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز شیرگڑھ پریس کلب کا ایک اجلاس صدر بخت اللہ جان حسرت کی صدارت میں منعقد ہوا اجلاس میں متفقہ طور پر سال 2017کے لئے نئے کابینہ کا انتخاب عمل میں لایا گیا جس میں مسلم خان صدر ،افسر علی خان آف لوند خوڑ نائب صدر ، ڈاکٹر شیر بہادر جنرل سیکرٹری ، محمد علی شاہین جائنٹ سیکرٹری اور جمیل الرحمان شاہین فنانس سیکرٹری منتخب ہوگئے جبکہ مجلس عاملہ میں بخت اللہ جان حسرت ، عبدالرشید خان مہمند اور شیر عالم خان چن لئے گئے نو منتخب صدر مسلم خان اور ان کے کابینہ کے ممبران نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ہم علاقہ بھر کے مسائل حکمرانوں کے ایوانوں تک پہنچانے علماء ،سیاسی وسماجی شخصیات کو بھرپور کوریج دیں گے شیرگڑھ پریس کلب صوبہ کا واحد پریس کلب ہے جس میں ممبران کے درمیان کوئی اختلاف نہیں اور ترقی کی جانب گامزن ہے سابق صدر بخت اللہ جان حسرت نے نو منتخب کابینہ کو مبارک باد دی اور ان کو اپنی طرف سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی

مزید :

پشاورصفحہ آخر -