کراچی: کالعدم تنظیم کے 3 دہشتگرد گرفتار،بارودی مواد برآمد

کراچی: کالعدم تنظیم کے 3 دہشتگرد گرفتار،بارودی مواد برآمد

  

کراچی(کرائم رپورٹر)کراچی کے علاقے بلدیہ میں پولیس اور حساس ادارے نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 3 دہشتگردوں کو گرفتار کر کے باوردی مواد برآمد کر لیاہے ۔تفصیلات کے مطابق سائیٹ ایریا باوانی چالی میں پولیس اور حساس ادارے نے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پرکارروائی کرکے کالعدم تنظیم کے تین دہشت گردوں کوگرفتار کرکے ان کے قبضے سے بارودی مواد ،ڈیٹونیٹر،آوان گولے برآمد کرلیے ہیں۔اس ضمن میں ایس ایس پی ویسٹ ناصر آفتاب نے بتایا کہ بلدیہ سے گرفتار دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے اور ان کے قبضے سے دو آوان گولے ، ڈیٹونیٹروائراوربال بیرنگ برآمد کیے گئے ہیں۔ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق دہشت گرد کراچی میں بڑی کارروائی کی منصوبہ بندی کر رہے تھے ۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -