تعمیر و ترقی پو کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا،ضلع ملتان کو مثالی بنائینگے :ویوان عباس بخاری
ملتان ( سپیشل رپورٹر ) ضلع کونسل ملتان کے پہلے تعارفی اجلاس میں پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان تحریک انصاف کے اراکین ضلع کونسل نے مسلم لیگ ن کے چیئرمین دیوان محمد عباس بخاری کو ضلع ملتان کی تعمیر و ترقی کے حوالے سے اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا ۔ ایوان میں قائد حزب اختلاف غلام دستگیر اٹھنگل کو ضلعی احتساب کمیٹی کا چیئرمین بنانے کی تجویز بھی سامنے آگئی ۔ اجلاس کے شرکاء نے اپنے اپنے علاقوں کے مسائل جس میں صحت و صفائی اور (بقیہ نمبر23صفحہ12پر )
سیوریج کے مسائل ہیں کی نشاندہی کی ‘ چیئرمین دیوان محمد عباس بخاری نے کہا کہ وہ ان مسائل کے حوالے سے بھرپور کردار ادا کرینگے ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایوان میں سینئر اراکین کی رہنمائی درکار ہوگی اور وہ ایوان کو یقین دلاتے ہیں کہ وہ ضلع ملتان کو مثالی ضلع بنائیں گے اور اس کی تعمیر و ترقی کیلئے کسی بھی قسم کے وسائل پرسمجھوتہ نہیں کیا جائیگا ۔ سابق چیئرمین ضلع کونسل سید مجاہد علی شاہ نے کہا کہ ضلع کونسل کے چیئرمین کا انتخاب پارٹی اعلیٰ قیادت اور ضلعی ممبران اسمبلی کی مشاورت سے عمل میں لایا گیا ہے اور اس ایوان کے شفاف استعمال کیلئے پلان تیار کیا جائیگا ۔ انہوں نے ضلع کونسل کے فنڈز کے شفاف استعمال کیلئے اپوزیشن لیڈر کو احتساب کمیٹی کا چیئرمین بنانے کی بھی تجویز دی ‘ اپوزیشن لیڈر غلام دستگیر اٹھنگ نے کہا کہ بلدیاتی نظام کی بحالی سے اختیارات نچلی سطح پر منتقل ہونے سے عوام کے بنیادی مسائل انکی دہلیز پر حل ہونگے ۔ ایوان کو بہتر انداز سے چلانے کیلئے بھرپور تعاون کرینگے ۔ ڈاکٹر حمیدہ خانم نے کہا کہ شہر میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں ‘ سیوریج سسٹم انتہائی ناقص ہے‘ صاف پانی دستیاب نہیں ہے ‘ ان تمام بنیادی مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کیا جائے ۔انہوں نے ضلع کونسل سیکرٹریٹ میں خواتین کیلئے علیحدہ دفتر بنانے کا مطالبہ کیا ‘ اقلیتی ممبر جیمز ٹون نے کہا کہ ضلع ملتان مسیحی برادری کی 42 کالونیاں ہیں جن میں سے 30 کالونیوں میں سیوریج جیسی بنیادی سہولت میسر نہیں ہے اور نہ ہی صاف پانی اور نہ واٹر فلٹریشن پلانٹ موجود ہے ‘ حالیہ کرسمس کے موقع پر حکومت کی طرف سے ملنے والے فنڈز کی تقسیم میں بیورو کریسی نے ان کیساتھ نا مناسب رویہ اختیار کیا لہٰذا اقلیتی برادری کو بنیادی حقوق دینے کے ساتھ مسائل بھی حل کیے جائیں ‘ وائس چیئرمین سید واجد علی شاہ نے کہا کہ ایوان میں رسہ کشی کی بجائے مکمل مشاورت کیساتھ ہاؤس کو چلائیں گے ۔ انہوں نے ضلعی آفیسران کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تمام ممبران کیساتھ برابری کا سلوک کیا جائے ‘ کسی بھی ممبر کیساتھ نامناسب رویہ برداشت نہیں کیا جائیگا اور ضلع ملتان کے ایوان کو مثالی بنایا جائیگا ۔ وائس چیئرمین ملک ذوالفقار ڈوگر نے کہا تمام چیئرمین اپنے اپنے علاقوں کے مسائل کی نشاندہی اس فورم پر کریں تاکہ ان کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جا سکے ۔ عبدالمجید نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے اختیارات نچلی سطح پر منتقل کر کے اپنا وعدہ پورا کر دیا ہے ‘ ملک عمر فاروق کھوکھر نے کہا کہ بادشاہ نے بلدیاتی انتخابات کے ایک سال کے طویل عرصہ بعد ہمیں ایوان میں اکٹھے ہونے کا موقع فراہم کیا ہے اور وہ ایوان کیساتھ چلیں گے ‘ ملک ذوالفقار کھاکھی نے کہا کہ کارڈیالوجی سنٹر اور ریسکیو1122 کی طرز پر ملتان کو میگا پراجیکٹ ملنے چاہیں ‘ منور اقبال نے ہا کہ وہ ایم این اے رانا قاسم نون گروپ کی طرف سے چیئرمین ضلع کونسل کی مہربان سے الیکشن کے بعد انہیں اختیارات مل رہے ہیں ‘ انہار آفیسران کی کرپشن کیوجہ سے نہروں کی ٹیل پر پانی کی شدید کمی ہے ‘ متعلقہ آفیسران کو اجلاس میں بلا کر وضاحت طلب کی جائے ۔ خاتون ممبر طاہرہ اشرف نے کہا کہ ضلع کونسل کی کمیٹیوں میں خواتین کو بھرپور نمائندگی دی ائے ۔ اس موقع پر ارشد میٹ ‘ مشتاق بلوچ ‘ فیض رسول ‘ اے ڈی خان ‘ ساجد خان لنگاہ نے بھی خطاب کیا ۔