بحرین نیشنل گارڈکے کمانڈر کا جی ایچ کیوکا دورہ،آرمی چیف سے ملاقات

بحرین نیشنل گارڈکے کمانڈر کا جی ایچ کیوکا دورہ،آرمی چیف سے ملاقات

  

راولپنڈی(صباح نیوز)بحرین نیشنل گارڈکے کمانڈر نے پیر کو جی ایچ کیوکا دورہ کیااورآرمی چیف سے ملاقات کی، ملاقات میں خطے کی سیکیورٹی اور پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری بیان کے مطابق بحرین نیشنل گارڈکے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل شیخ محمد بنعیسیبن سلمان الخلیفہ نے جی ایچ کیوکا دورہ کیا۔دورے کے دوران بحرین نیشنل گارڈکے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل شیخ محمدنے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران لیفٹیننٹ جنرل شیخ محمدنے جنرل قمر جاوید باجوہ کو پاکستانی آرمی کا سربراہ بننے پر مبارکباد دی ،ملاقات کے دوران خطے کی سیکیورٹی کی حوالے سے معاملات اور پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -