بلدیاتی اداروں کے پہلے افتتاحی و تعارفی اجلاس تعمیر و ترقی کے عزم کا اظہار

بلدیاتی اداروں کے پہلے افتتاحی و تعارفی اجلاس تعمیر و ترقی کے عزم کا اظہار

  

خانیوال ‘ وہاڑی ‘ مظفر گڑھ ‘ کوٹ ادو ‘بہاولپور ‘ ڈیرہ غازی خان ‘ رحیم یار خان ‘ لیہ ‘ بھکر ( نمائندگان ) بلدیاتی اداروں ضلع کونسلز اورمیونسپل کارپوریشنز کے افتتاحی و تعارفی اجلاسوں کا گزشتہ روز انعقاد کیا گیا جس میں بلدیاتی اداروں کے سربراہوں اور ارکان نے تعمیر و ترقی کے عزم کا اظہار کیا اور بلدیاتی اداروں کا نظام فعال ہونے پر وزیر اعظم اور وزیراعلیٰ کو خراج تحسین پیش کیا گیا ۔ اس سلسلے میں خانیوال سے بیورو نیوز ‘ نمائندہ پاکستان کے مطابق نو منتخب (بقیہ نمبر22صفحہ12پر )

چیرمین ضلع کونسل خانیوال انجینئر محمد رضا سرگانہ نے کہا ہے کہ ضلع بھر میں بلا تفریق ترقیاتی کاموں کا آغاز کر دیا جائے گا ضلع کونسل کے تمام امُور پر شفافیت میری اولین ترجیحات میں شامل ہے اور ضلع کی ترقی مسلم لیگ )ن(کا نصب العین ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے زیر صدارت ہونے والے پہلے ضلع کونسل کے اجلاس سے خطاب کے دوران کیا اس موقع پر وائس چیرمین ضلع کونسل چوہدری ضیاء الرحمٰن ، تیمور خان ڈاہا ،افسران ضلع کونسل خالد اقبال، بدر مجید ، سمیت ضلع خانیوال کے تمام اراکین ضلع کونسل نے بھاری تعداد میں شرکت کی۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کے احکامات کی روشنی میں بلدیاتی ادرے شہریوں کے مسائل مقامی سطح پر حل کرنے کا موثر نظام ثابت ہونگے اور پُورے ضلع میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا جائے گا اس سلسلہ میں تمام ایوان سے مشاورت کی جائے گی۔وائس چیرمین چوہدری ضیاء الرحمٰن اور تیمور خان ڈاہا نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ )ن(کی حکومت نے 2016 میں بلدیاتی نظام کو مکمل کرنے کا جو وعدہ کیا تھا وہ قائد مسلم لیگ (ن) وزیر اعظم محمد نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے پُور ا کرکے دکھایا ہے جس سے ضلع خانیوال میں خوشحالی آئے گی ۔ اس موقع پر ممبران ضلع کونسل طارق سعید سنپال، شفقت وسیم، جیکب وزیر، محمد صفدر، محمد عبداللہ، راؤ فرقان احمد، مہر افضل دلو، زبیر اظہر، میاں عبداللہ کمبوہ، راؤ ذوالفقار احمد، رانا محمد شفیع جوئیہ، راؤ ندیم اختر، طالب حسین چوہدری، اعظم نیازی، طارق ایوب، محمد سعید دلو، شمعون قیصر بھٹی، بسم اللہ ارم، شازیہ چوہدری، حافظہ سحرش ، محمد اقبال، چوہدری سلامت اللہ رکھا، حاجی جعفر لُڑکا، مظہر اقبال کھٹڑ، میڈم روبینہ، فرزانہ خادم ، مسز نسیم اختر، عمران اشرف، حاجی محمد رفیق آرائیں، مشتاق احمد وجی، عبداللہ گوندل ، مظہر حسین، ملک سجاد تہیم ، شگفتہ ارشد، زبیدہ راؤ، نعیم شاہ، طیب طلال قریشی، عبدالرحمٰن سپراء، اکرم بھٹی، امیر حمزہ، رانا غضنفر علی، رائے اسد عباس مارتھ، اصغر علی رندھاوا، امانت علی جٹ سندھو،رانا ناصر، راؤ غلام مصطفی، شہباز حسین، غضنفر عباس گجر، افتخار عالم،محمد قاسم رضا، زاہد رضا، ملک ظفر حیدر خان، سید شاہد انصاری، سید طاہر عباس گردیزی، فراست علی کھگہ، چوہدری راشد محمود سمیت پورے ایوان نے انجینئر محمد رضا سرگانہ کو چیرمین ضلع کونسل اور چوہدری ضیاء الرحمٰن، تیمور خان ڈاہا کووائس چیرمین منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کی۔ دریں اثناء فمیونسپل کمیٹی خانیوال کے چیئر مین مسعود مجید خان ڈاہا نے کہا ہے کہ خانیوال کو رو ل ماڈل بنا نے کیلئے تما م وسائل بروئے کا ر لائے جائیں گے۔وہ گزشتہ رو زمیو نسپل کمیٹی کے پہلے افتتا حی اجلا س کی صدارت کر تے ہوئے خطا ب کر رہے تھے۔ اس موقع پر وائس چیئر مین رانا عبدالرحمن سمیت کونسلرو ں اور بلدیہ کے افسران کی بڑ ی تعداد مو جو د تھی۔وائس چیئرمین راناعبدالرحمن خاں نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بلدیاتی نظام کی بحا لی کے بعد وزیراعظم میاں نوازشریف ،وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف کی تعمیروترقی اورعوامی مسائل حل کرنے کے ویژن کو آگے بڑھا ئیں گے۔قبل ازیں چیف آفیسر میونسپل کمیٹی خانیوال شوکت حیات مجوکہ نے اظہار خیال کرتے ہوئے ہا ؤ س کو یقین دلایا کہ پنجاب حکومت اورمیونسپل کمیٹی کے تمام افسران آپ کی معاونت میں پیش پیش ہونگے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کونسلرز راؤ امان اللہ ایڈووکیٹ ،ڈاکٹراظہر جاوید ،طارق نوا ب پراچہ،ملک محمدیامین،شاہد سعید ایڈووکیٹ ،چوہدری انور جٹ ،چوہدری زاہد اقبال،ملک عاشق حسین کھوکھر،رانامنظور ،رانا خلیل احمد، لیاقت رحمانی،رائے اعظم،محمداسلم رحمانی،رانامحمدیعقوب،آفتاب خان بلوچ،نصراللہ خان ڈاہا،املاک خان ڈاہا،رانا محمدشمشاد،شاہد رفیق، حاجی موج دین،ارشاد احمد،عبدالصمد خٹک اورخواتین کونسلرز رضوانہ اشتیاق،بشریٰ لطیف،پی ٹی آئی کے کونسلرز راؤ فرحت اللہ،شیخ بلال، ملک ممتاز کھادل،وزیراقبال نیازی نے بلدیاتی نظام کی بحالی کو خوش آئند قرار دیا اور ہاؤس کے اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ وہاڑی سے بیورو رپورٹ ‘ نمائندہ خصوصی کے مطابق چیئرمین ضلع کونسل وہاڑی پیر غلام محی الدین چشتی نے کہا ہے کہ ضلع کی تعمیر و ترقی کے لیے بلاتفریق کام کیا جا ئے گا اور تمام ارکان ضلع کونسل کے ساتھ لے کر چلیں گے۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے ضلع کونسل ہال میں افتتاحی وتعارفی اجلاس میں ارکان ضلع کونسل سے خطاب کرتے ہوئے کیا افتتاحی اجلاس کاآغاز تلاوت قرآن مجید اور نعت رسول مقبولﷺ سے کیا گیا اجلاس میں وائس چیئرمین رانا شاہد سرور، عاصم سعید منیس کے علا وہ چیف آفیسر ضلع کونسل میاں محمد اظۃر جاوید ، اے ڈی ایل جی اشفا ق گلِ سمیت ارکان ضلع کونسل اور میڈ یا کے نما ئند گان بھی موجو د تھے۔ اجلاس میں ارکان سید علمدارشاہ ، حبیب احمد، اخترنواز بھٹی ، راؤ طارق محمود ، ندیم اختر راؤ ، رانا خالد حسین سمیت دیگر نے خطابات کیے اور چیئرمین چودھری بابر منظور دُوگل کی قرارداد پر دوارکان ضلع کونسل کیوفات پر فاتحہ خوانی کی گئی اجلاس سے وائس چیئرمینز ضلع رانا شاہد سرور، عاصم سعید منیس نے بھی خطاب کر تے ہوئے ارکان کو یقین دہانی کرائی کہ ارکان ضلع کونسل کو درپیش مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جا ئیں ۔ مظفر گڑھ ‘ کوٹ ادو سے نامہ نگار ‘ نمائندہ پاکستان ‘ تحصیل رپورٹر کے مطابق ضلعی چیئر مین مظفرگڑھ عمرخان گوپانگ نے کہا ہے کہ ضلع کی تعمیر و ترقی ، خوشحالی اور عوام کی فلاح و بہبود کیلئے مل کر کام کریں گے ، عوام کے مسائل کے حل کے لئے پورے ایوان کو ساتھ لے کر چلیں گے یہ بات انہوں نے ضلع کونسل مظفرگڑھ کے پہلے تعارفی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی، ممبران ضلع کونسل نے اپنا اپنا تعارف کرایا اور ضلع کی تعمیر وترقی ، عوام کے مسائل کے پائیدار حل کیلئے اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا، اس موقع پر وائس چیئر مین ضلع کونسل اقبال پتافی، عابد محمود بھابھہ،جاوید ہنجرا، مخدوم رضا بخاری، اے بی مجاہد نے اپنے اپنے خطاب میں کہا کہ وہ حق سچ کا ساتھ دیں گے ، ایوان کی بالادستی اور تقدس کیلئے باہم مشاورت اور متحد ہو کرکام کریں گے ، عوام کے مسائل کیلئے حل کیلئے بیوروکریسی کے ساتھ مل کر کام کریں گے، اجلاس میں ممبران ضلع کونسل رانا شفقت، جام ظفر علی ماہڑہ، امیر اکبر سیال، شجر کھیڑا، قادر بخش ہنجرا، منیر احمد باروی، کامران رسول بھٹہ، محمد اکمل کالرو، محمد ضیاء الحق چانڈیہ، فیض رسول ، رانا نور خان، محبوب حسین، ثناء اللہ سناواں، قاضی محمد نعیم، محمد اقبال گوپانگ، اسماعیل بھٹہ، محمد طارق، صابر حسین، راؤ محمد عطا اللہ، ملک سعید کھاکھی، رشید احمد، ملک مرید ملانا،غلام شبیر اور گلشن سلطانہ سمیت دیگر ممبران ضلع کونسل نے شرکت کی۔ بہاولپور سے بیورو رپورٹ کے مطابق مئیر میونسپل کارپوریشن بہاول پور عقیل نجم ہاشمی نے کہا ہے کہ بہاول پور کو خوبصورت اور ترقی یافتہ بنانے اور اس خطہ کے لوگوں کی بھرپور انداز میں خدمت کرنا ہمارا مشن ہے اور اس کی تکمیل کے لیے سب کو ساتھ لے کر چلیں گے۔ وہ میونسپل کارپوریشن کے پہلے اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر ڈپٹی مےئر ملک منیر اقبال چنڑ، اراکین میونسپل کارپوریشن ، چیف آفیسر محمد ارشد گھمن اورمتعلقہ افسران موجود تھے۔ اجلاس میں میونسپل کارپوریشن کے سٹاف، انفراسٹرکچر، فنانس اور میونسپل سروسز کے حوالہ سے بریفنگ دی گئی۔ ڈیرہ غازی خان سے نمائندہ خصوصی کے مطابق ضلع کونسل ڈیرہ غازیخان کے پہلے تعارفی اجلاس میں ممبران کی بڑی تعداد کی شرکت کی ، اجلاس میں ایک قرارداد کے ذریعے مسلم لیگ ن کی قیادت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا گیا کہ لوکل گورنمنٹ کے اداروں کے ورکنگ میں آنے سے مسائل کا جلد حل ہونگے جبکہ چیئرمین ضلع کونسل سردار عبد القادر خان کھوسہ نے پہلے اجلاس کی صدرات کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ ضلع اسمبلی کو عوام کی حقیقی نمائندہ اسمبلی بنا دیں گے۔ بلا تفریق و امتیاز ضلع بھر میں ترقیاتی کام ہونگے اجلاس میں چیئرمین یونین کونسل میاں وسیم دھریجہ مرحوم کے ایصال ثواب اور شدید علیل چیئرمین یونین کونسل شاہد خان قیصرانی کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کرائی گئی ۔ رحیم یار خان سے ڈسٹرکٹ رپورٹر کے مطابق ضلع کونسل کا تعارفی اجلاس چیئرمین ضلع کونسل سردار اظہر خان لغاری منعقد ہوا،اجلاس میں وائس چیئرمین ضلع کونسل مخدوم مبین عالم، مخدوم علمبردار ہاشمی،چوہدری نعیم شفیق سمیت ممبران ضلع کونسل نے کثیر تعداد میں شرکت کی،بلدیاتی انتخابات میں مسلم لیگ(ن) نے بے مثال کامیابی حاصل کی، پارٹی کی مضبوطی اور ضلع کی تعمیر و ترقی کے لئے مل جل کر کام کریں گے، مسلم لیگ(ن) کو متحد کرنے اور ضلع کونسل سمیت تمام میونسپل کمیٹیوں میں مسلم لیگ ن کے امیدواران کی جیت پر محسن رحیم یار خان چوہدری منیر ہدایت اللہ، ایم این اے مخدوم خسرو بختیار، ایم این اے سردار ارشد خان لغاری، وفاقی پارلیمانی سیکرٹری پورٹس اینڈ شیپنگ میاں امتیا زاحمد، ایم این اے شیخ فیاض الدین، اراکین صوبائی اسمبلی مخدوم ہاشم جواں بخت، صوبائی وزیر چوہدری محمد شفیق، محمد عمر جعفر، اعجاز شفیع، چوہدری محمود الحسن چیمہ، سردار محمد نواز خان رند، رئیس محبوب احمد، مخدوم مسعود عالم سمیت دیگر عہدیداران کی خدمات کو اراکین ضلع کونسل کی جانب سے زبردست الفاظ میں خراج تحسین۔قبل ازیں چیئرمین ضلع کونسل سردار اظہر خان لغاری اجلاس کی صدارت کے لئے ضلع کونسل ہال پہنچے تو اراکین ضلع کونسل کی جانب سے پروقار انداز سے استقبال اور گُل پاشی کی گئی۔ لیہ سے نمائندہ پاکستان کے مطابق بلدیاتی اداروں سے شہریوں کو یکساں طور پر مستفید کرنا اولین ذمہ داری ہے جس کے حصول کے لیے تما م کونسلرز کو ساتھ لے کر چلیں گے اور برابری کی بنیاد پر بلا تفریق ترقیاتی منصوبوں کے لیے فنڈز فراہم کیے جائیں گے ۔یہ بات چیئرمین میونسپل کمیٹی لیہ حافظ محمد جمیل نے تعارفی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی ۔وائس چیئرمین سید گلزار حسین بخاری ہمراہ تھے ۔اجلاس میں چیئرمین نے کونسلرز کو یقین دھانی کرائی کہ بلاتفریق و تخصیص یکساں بنیادوں پر باہمی مشاورت سے شہر میں صحت و صفائی و ترقیاتی کاموں کوپایہ تکمیل تک پہنچایا جاے گا۔ بھکر سے نامہ نگار کے مطابق ضلع کونسل کے نومنتخب ایوان کاتعارفی اجلاس ضلع کونسل ہال میں منعقد ہواجس کی صدارت چیئرمین ضلع کونسل احمدنواز خان نوانی نے کی اس موقع پر وائس چیئرمین ضلع کونسل اللہ دادخان مستی خیل اوراراکین ضلع کونسل بھی موجودتھے۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین ضلع کونسل احمد نواز خان نوانی نے کہاکہ ضلع کی تعمیروترقی کے عمل کو بلاتفریق انداز میں آگے بڑھایا جائے گا اوراس ضمن میں ایوان کے تمام اراکین کی تجاویز ومشاورت کومدنظر رکھاجائے گا۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -