میونسپل کارپوریشن ملتان کا پہلا اجلاس،ارکان کا اطلاع نہ دینے پر شور شرابہ

میونسپل کارپوریشن ملتان کا پہلا اجلاس،ارکان کا اطلاع نہ دینے پر شور شرابہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سپیشل رپورٹر،خبر نگار) میونسپل کارپوریشن ملتان کے پہلے اجلاس میں اراکین کا اطلاع نہ دینے پر شور شرابہ، ہنگامہ ، پی ٹی آئی کے اراکین نے احتجاج کرتے ہوئے اجلاس کا بائیکاٹ کردیا لیگی ارکان کے منانے پر واپس آگئے۔ اراکین نے سیوریج کے مسائل کے ساتھ ساتھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کی ناقص کارکردگی پر برس پڑے ، آفیسران کے گھروں میں کام کرنیوالے والے عملہ صفائی کی بڑی تعداد کو فیلڈ میں لانے کا مطالبہ کردیا۔ ڈی او سالڈ ویسٹ خواجہ محمد انور اور فہیم لودھی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کاروائی کا مطالبہ کردیا ہے۔اجلاس میں ٹاونز میں کروڑوں روپے کے فنڈز سے ٹینڈرز کو روکنے اور پرانی تاریخوں میں ترقیاتی سکیموں کے ورک آرڈر جانے کرنے پر ایکشن لیا جائے اور اس سلسلے کو فوری روکا جائے۔ اجلاس میں اراکین نے ڈیڑھ گھنٹہ تاخیر سے آنے پر تنقید کی(بقیہ نمبر21صفحہ12پر )
جس پر میئر نوید آرائیں کو آئندہ اجلا س میں بروقت آنے کی یقین دہانی کرائی۔بجلی نہ ہو نے کے با عث ا جلاس ایک گھنٹہ اند ھیرے میں جا ری ر ہا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے میئر نوید الحق آرائیں نے کہا ہے کہ ملتان کی ترقی کیلئے سب ملکر چلیں گے صفائی ، قبضہ مافیا اور تجاوزات مافیا سمیت تمام مسائل سے آراکین آگاہ ہیں ملکر شہر کو خوبصورت بنائیں گے انہوں نے کہا ہے کہ اپوزیشن کیلئے الگ کمپلکس بنایا جائے گا جہاں پر ہال سمیت تمام سہولیات میسر ہوں گی افسران میونسپل کارپوریشن سے توقع ہے کہ ملتان کی تعمیر و ترقی کے کاموں میں شفافیت کے عمل کو یقینی بنائیں۔ ڈپٹی میئر کی سیٹیں اسٹیج پر رکھنے کے حوالے سے انہوں نے کہا ہے ایوان کی قوانین کے مطابق انتظامیہ فیصلہ کرے گی اور ایوان میں جو بھی قرار داد پیش کی گئی ہے انہیں زبانی کے بجائے تحریری شکل میں لاکر انتظامیہ کو دیا جائے تاکہ اس پر کاروائی عمل میں لائی جا سکے۔ ڈپٹی میئر منور احسان قریشی اور سعید احمد قریشی نے کہا ہے کہ ملتا کی تعمیر و ترقی میں سب کو ساتھ لیکر چلیں گے اور آئندہ اجلاس میں اراکین کو بروقت اطلاع اور اجلاس ٹائم پر ہونے کی یقین دہانی کرائی۔ چیئرمین سلیم اللہ خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن ملتان کی تعمیر و ترقی میں تعاون کرے گی تاہم جو اپوزیشن کا کردار ہے اس کو بھی نبھائے گی انہوں نے ایوان میں قرار داد پیش کی کہ ڈپٹی میئر کی سیٹیں اسٹیج پر میئر کے ارد گرد لگائی جائیں۔ منور علی قریشی نے کہا ہے کہ ہم بن بلائے آئے ہیں اجلاس اندھیر ے میں کیا جارہا ہے روشنی کا معقول انتظام کیا جائے۔ چیئررانا سجاد نے کہا ہے کہ بوسن ٹاون اور شیر شاہ ٹاون میں فنڈز ختم کرنے کیلئے کروڑوں روپے کے ٹینڈرز دیئے گئے ہیں انہیں منسوخ کیا جائے جبکہ ٹاونز کے ملازمین کی غیر قانونی ترقیاں بھی منسوخ کی جائیں۔ واصف محمود بٹ نے کہا ہے کہ میئر اور ڈپٹی میئر کے دفاتر کدھر بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے چیئرمین کو بتایا جائے میئر آئندہ اجلاس کے لائحہ عمل کی نشاندہی کریں۔ راو مظہر السلام نے کہا ہے کہ شہر میں سب سے بڑا مسئلہ صفائی کا ہے جس کیلئے بھرپور اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے میونسپل کارپوریشن کے ماتحت محکمے نہیں۔ سالڈ ویسٹ کے ملازمین آفیسران کے گھروں میں کام کر رہے ہیں ڈی او سالڈ ویسٹ کے گھر 4سینٹری ورکرز موجود ہیں جبکہ فہیم لودھی جیسے لوگ سالڈ ویسٹ میں کالی بھیڑیں ہیں انہوں نے بھی کئی کئی سینٹری ورکرز گھروں میں رکھے ہوئے ہیں اگر ان افیسران کو باہر نکالیں تو صفائی کا نظام بہترہو سکتا ہے۔ اجلاس سے ماسٹر سعید انصاری، جلیل خان بابر، منور علی قریشی ، چوہدری عبدالستار، رفیق، ملک فاروق بھٹہ، جاوید آرائیں ، ملک لطیف میتلا، محمد طفیل، اظہر عباس، زاہد بشیر قریشی، اکبر لانگ، محمد رحیم، چوہدری جہانزیب، ثروت خان سمیت دیگر اراکین نے بھی خطاب کیا۔
میوسنپل کارپوریشن ملتان