ملتان پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائی‘ 15 منشیات فروشوں سمیت52 گرفتار

ملتان پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائی‘ 15 منشیات فروشوں سمیت52 ...

  

ملتان(کرائم رپورٹر) پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی ۔15منشیات فروشوں،06کرایہ داری ایکٹ،09آتش بازی کرنیوالے،اور 02اشتہاری مجرمان سمیت52ملزمان گرفتار۔459 لیٹر شراب،05 بوتل ولائتی شراب ،840 لیٹر لہن معہ 3چالو بھٹی برآمد۔پولیس تھانہ (بقیہ نمبر9صفحہ12پر )

(بقیہ نمبر1صفحہ12پر )صدر نے ملزم وکرم مسیح سے 9لیٹر شراب ، پولیس تھانہ سیتل ماڑی نے ملزم جاوید سے 60لیٹر شراب اور ملزم بشیر احمد سے 30لیٹر شراب ،پولیس تھانہ جلیل آباد نے ملزم ماجد حسین سے 20لیٹر شراب ، پولیس تھانہ شاہ شمس نے ملزم بلال سے 25لیٹر شراب ، پولیس تھانہ چہلیک نے ملزم وزیر سے 02بوتل شراب ، پولیس تھانہ کینٹ نے ملزم کاشف سے 01بوتل شراب، ملزم جبران سے 02بوتل شراب اور ملزم اسد سے 10لیٹر شراب ، پولیس تھانہ راجہ رام نے ملزمان بشیر ، رشید اور انصاف علی سے 190لیٹر شراب ،470لیٹر لہن معہ چالو بھٹی اور ملزم احسان سے 110لیٹر شراب ، 370لیٹر لہن معہ چالو بھٹی برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے۔پولیس تھانہ گلگشت نے ملزم تابش سے سامان آتش بازی، پولیس تھانہ کینٹ نے ملزمان اشعر ، عبدالرحمان ، راحیل ، کامران ، نعمان ، نوید ، مومن رضا اور عمیر سے سامان آتش باز ی برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے۔پولیس تھانہ الپہ نے ملزم خان محمد کو اپنا مکان بغیر اجازت نامے کے ملزم احمد یار کودینے پر پولیس تھانہ سیتل ماڑی نے ملزم محمود احمد اور ملزمہ جمیلہ بی بی کو اپنا مکان بغیر اجازت نامے کے ملزم محمود احمد اور ولی محمد کودینے پر قابو کر کے مقدمات درج کر لئے۔ملتان پولیس نے گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران130نان رجسٹر ڈ موٹرسائیکلوں کوقبضہ میں لیا اس کے علاوہ ایکسائزآفس ملتان میں428نان رجسٹرڈ موٹر سائیکلیں رجسٹرڈ ہوئیں جن میں سے125موٹر سائیکلیں ملتان پولیس کی کاروائی کی وجہ سے رجسٹرکروائی گئی۔ملتان پولیس نے02اشتہاریوں کو گرفتار کرلیا۔جن کا تعلق کیٹگری "B"سے ہے۔

جرائم پیشہ عناصر

مزید :

ملتان صفحہ آخر -