4سال قبل ملتان کینٹ سے چوری ہونے والی کار کچہ پکہ چیک پوسٹ چشمہ سے پکڑی گئی

4سال قبل ملتان کینٹ سے چوری ہونے والی کار کچہ پکہ چیک پوسٹ چشمہ سے پکڑی گئی

  

ملتان(کرائم رپورٹر)4سال پہلے ملتان کینٹ سے چوری ہونے والی کار کچہ پکہ چیک پوسٹ چشمہ سے پکڑلی گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز ٹیوٹاکرولا کار نمبر AAF 969 پر سوار (بقیہ نمبر31صفحہ12پر )

4افراد چشمہ چیک پوسٹ سے گزرے میانوالی پولیس نے انہیں روک کر کاغذات طلب کیے ،کاغذات نہ دینے پر پولیس نے کار کو آن لائن ریکارڈ چیک کیا تو معلوم ہوا کہ کار چوری کی ہے۔ اور مقدمہ نمبر 1074/12 کینٹ پولیس ملتان کو مطلوب ہے۔ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -