ضلع کونسل ملتان اور میونسپل کارپوریشن کے پہلے اجلاس کی جھلکیاں

ضلع کونسل ملتان اور میونسپل کارپوریشن کے پہلے اجلاس کی جھلکیاں

  

ملتان ( سعید مکول سے ) *ضلع کونسل کا پہلا اجلاس 45 منٹ کی تاخیر سے شروع ہوا ۔

*ضلع کونسل کے اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا ‘ تلاوت (بقیہ نمبر24صفحہ12پر )

کی سعادت قاری وزیر احمد نے حاصل کی جبکہ نعت رسول مقبول بھی پیش کی گئی ۔

*اجلاس میں بیشتر اراکین نے اطلاع اور ایجنڈا وقت پر نہ ملنے پر احتجاج کیا۔

* اراکین ضلع کونسل کا تعارف نہ ہونے پر ایجنڈا کلرک اجلاس میں تقریر کرنیوالے رکن کا نام انکے پاس جا کر پوچھتے رہے ۔

* اجلاس میں سٹیج سیکرٹری کے فرائض پی ایس ٹو چیئرمین اعجاز بھٹہ نے انجام دئیے۔

* اجلاس میں مائیک نہ ملنے پر بیشتر ارکان نے اعتراض کیا جس پر چیئرمین نے ترتیب وار لسٹ کے ذریعے بولنے کے خواہشمند ارکان کو بولنے کی اجازت دی ۔

*اجلاس میں بیشتر ارکان تاخیر سے پہنچے جن میں قائد حزب اختلاف غلام دستگیر اٹھنگل بھی شامل تھے ۔

* ضلع کونسل اجلاس میں خواتین ممبران کی حاضری مایوس کن رہی ۔

* وقت کی قلت کے باعث اجلاس جلدی ختم کر دیا گیا اور بیشتر ارکان کو بولنے کا موقع نہ مل سکا ۔

* اجلاس کے اختتام پر شریک ممبران کو لنچ بکس اور چائے پیش کی گئی ۔

*کارپوریشن اجلاس مقررہ وقت سے ڈیڑھ گھنٹہ تاخیر سے شروع ہوا تلاوت قاری منیر احمد اور نعت شریف عبدالطیف انصاری نے پڑھی۔

*اجلاس کے آغاز پر پی ٹی آئی کے اراکین کے احتجاج پر کہ اطلاع کیوں نہیں دی تو چیف آفیسر احمد خان وٹو نے مائیک پر آکر کہا کہ آئندہ ایسا نہیں ہوگا۔

*پی ٹی آئی کے احتجاج پر چیئرمین محمد جلیل خان بابر نے جملہ کسا کہ’’ ابتدائے عشق ہے روتا ہے کیا ‘‘۔

*خواتین کے تعارف کے موقع پر اسٹیج سیکرٹری نے خواتین ممبران کو تقریر کرنے سے روک دیا اور کہ تقریر کے بجائے تعارف کرائیں جبکہ خواتین چیئرمین نے کہا کہ یہ فارمولا مرد چیئرمین پر لاگو کیوں نہیں کیا گیا۔

*اجلاس میں رانا سجاد کی جانب سے غلطی سے پی ٹی آئی ارکان کا بائیکاٹ کرنے پر شکریہ ادا کیا گیا، نشاندہی پر الفاظ واپس لے لئے گئے۔

*اجلاس میں چیئرمینوں کے خطاب کے فدوران جملے غلط بولنے پرقہققے گونجتے رہے۔

*اجلاس میں واصف بٹ نے کہا کہ آپ چیئرمین فارغ ہیں جلدی جلدی اپنا تعارف کروائیں اور چھٹی کریں۔

*بجلی کی لوڈشیڈنگ کے باعث اجلاس ایک گھنٹہ اندھیرے میں ڈوبا رہا۔ اراکین نے جنریٹرز کا مطالبہ کیا۔

*چیف آفیسر نے و ضا حت کی کہ قوانین میں اسٹیج پر میئر کی ایک سیٹ ہوتی ہے ڈپٹی میئر ان کی غیر موجودگی میں اجلاس کی صدارت کریں گے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -