کمشنری نظام کی بحالی کے بعد زراعت توسیع کے انتظامی ڈھانچے میں بھی تبدیلی

کمشنری نظام کی بحالی کے بعد زراعت توسیع کے انتظامی ڈھانچے میں بھی تبدیلی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سپیشل رپورٹر) حکومت پنجاب جاری کردہ ہدایات کی روشنی میں(بقیہ نمبر27صفحہ12پر )
(بقیہ نمبر1صفحہ12پر ) ڈپٹی کمشنر کی انتظامی سیٹ بحال ہونے پرزراعت توسیع کے انتظامی ڈھانچے میں تبدیلی کی گئی ہے۔ پنجاب بھر میں 19 ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ آفیسر زراعت کو ڈائریکٹر زراعت توسیع جبکہ 36ڈسٹرکٹ آفیسرز کو ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع کا چارج دے دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ 127ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسرز کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع مقرر کیا گیا ہے۔ محکمہ زراعت کے اس انتظامی سیٹ اپ میں ڈائریکٹر جنرل زراعت توسیع براہ راست کنٹرولنگ آفیسر ہوں گے اور محکمہ زراعت کو ضلعی نظام سے نکال کر ان کی 1999والی پوزیشن پر لایا گیا ہے اور ان کے ضلعی ڈائریکٹوریٹ کو بحال کر دیا گیا ہے جس کے تحت ایگزیکٹر ڈسٹرکٹ آفیسر براہ راست اپنی کارکردگی کا ڈائریکٹر جنرل توسیع کو جواب دہ ہوگا۔