سی ایس ایس اور پی سی ایس افسران کے نئے بلدیاتی سیٹ اپ میں ایڈجسٹمنٹ پر تحفظات برقرار

سی ایس ایس اور پی سی ایس افسران کے نئے بلدیاتی سیٹ اپ میں ایڈجسٹمنٹ پر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (خبرنگار)نئے بلدیاتی سیٹ اپ میں سی ایس ایس اور پی سی ایس آفیسروں کی ایڈجسٹمنٹ میں تحفظات کا سلسلہ برقرار ، (بقیہ نمبر38صفحہ12پر )
محکمہ لوکل گورنمنٹ پنجاب ضلع کونسلوں اور میونسپل کارپوریشنوں میں چیف آفیسر کے اہم عہدے پر ایل سی ایس آفیسران کو اضافہ ذمہ داریاں سونپ کر کام چلانے پر مجبور ہو گئی ہے ذرائع کے مطابق نئے بلدیاتی سیٹ اپ میں ضلع کونسلوں اور میونسپل کارپوریشنوں میں چیف آفیسر کے اہم عہدے پر سی ایس ایس اور پی سی ایس آفیسروں کو تعینات کیا جانا تھا۔ نئے بلدیاتی سیٹ اپ اور سول ایڈمنسٹریشن ایکٹ 2016کے حوالے سے اعلیٰ بیوروکریسی کو درپیش تحفظات دور نہ ہونے کے باعث انہوں نے چیف آفیسر کی سیٹ پر کام کرنے سے معذرت کر لی ہے۔ ان آفیسران کے انکار پر محکمہ لوکل گورنمنٹ پنجاب صوبہ بھر کی ضلع کونسلوں اور میونسپل کارپوریشن میں چیف آفیسر کے اہم عہدے پر لوکل کونسل سروسز کے آفیسروں کو اضافہ ذمہ داریاں سونپ کر کام چلانے پر مجبور ہو گئی ہیں۔تحفظات