22کروڑ کی خطیر گرانٹ سے کوٹ سلطان کو سوئی گیس فراہمی کا آغاز

22کروڑ کی خطیر گرانٹ سے کوٹ سلطان کو سوئی گیس فراہمی کا آغاز

  

کوٹ سلطان(نامہ نگار) کوٹ سلطان میں سوئی گیس کی فراہمی کے دوسرے مرحلہ میں شہر کے مختلف محلوں میں گیس کی فراہمی کا کام شروع کی چکا ہے جس کے تحت محلہ فاروق اعظم ،بکھری احمد خان روڈ ،بستی گڑھی والا اور دیگر محلوں گیس پائپ لائن کی تنصیب کا عمل شروع ہو چکا ہے ایم این اے سید(بقیہ نمبر40صفحہ7پر )

ثقلین شاہ بخاری نے کوٹ سلطان میں جاری گیس پائب لائن تنصیب کے عمل کا جائزہ لیا اور کام کو جلد اور بہتر کرنے کی ہدایات جاری کیں اس موقع پر ایم این اے سید ثلقین شاہ بخاری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ شہر 22کروڑ روپے کی خطیر رقم سے شہر میں گیس کی فراہمی کے منصوبہ کا کام جاری ہے جس کے تحت کوٹ سلطان شہر کے مختلف محلوں کے سینکڑوں مکینوں کا گیس کی فراہمی کو ممکن بنایا جا رہا ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -