گیس و بجلی کی لوڈشیڈنگ نے کاروبار تباہ کر دیئے‘ تاجر

گیس و بجلی کی لوڈشیڈنگ نے کاروبار تباہ کر دیئے‘ تاجر

  

ملتان (جنرل رپورٹر)گیس ‘بجلی کی لوڈشیڈنگ نے کاروبار تباہ کردیا‘ حکومت انرجی بحران پر قابو پائے ورنہ آئندہ الیکشن میں عوام کے بحران کا سامنا کرنا پڑے گا ان خیالا ت کااظہار انجمن تاجران اللہ والی مارکیٹ کے معروف تاجر چوہدری سلیم‘ راؤ سہیل‘ محمد ارشاد‘ طارق چوہان نے ’’پاکستان‘‘ سے(بقیہ نمبر39صفحہ7پر )

گفتگو کرتے ہوئے کیا تاجروں کا کہنا ہے کہ آئے روز ٹیکسوں کی بھرمار نے پہلے ہی کاروبار پر برا اثر ڈالا ہے 2015ء کی نسبت2016میں کاروبار میں 50فیصد سے زیادہ مندا رہا ‘ عوام کی خریداری سکت بہت کم ہوگئی ہے نئے سال کے آغاز پر کاروبار میں بہتری کی امید تھی مگر بجلی اور گیس کی بدترین لوڈشیڈنگ نے تمام امیدوں پر پانی پھیر دیا ہے ‘لوگ خریداری کی بجائے صرف گیس سلنڈر بھروانے اور بجلی کے متبادل استعمال پر پیسہ خرچ کررہے ہیں سلیم سومرو‘ عاقب راؤ‘شیخ اسماعیل‘ نعیم شیخ نے کہا کہ اگر اس سال بھی حکومت نے عوام کی بہتری کے لئے کوئی اقدامات نہ کئے تو آئندہ سال الیکشن میں عوام ان کا شدید احتسا ب کرے گی۔ تاجروں نے مزید کہا کہ بدقسمتی سے قوم کو70سال گزرنے کے باوجود کوئی ایسی مخلص قیادت نہیں مل سکی جو صرف عوام کابھلا سوچے‘ حکمرانوں نے ہمیشہ اپنا پیٹ بھرا اور غریب عوام پر ٹیکسوں کا بوجھ ڈالا جاتا رہا۔ حکومت اگر ملک کی معاشی حالت میں بہتری چاہتی ہے تو انرجی بحران پر قابو پانے کے لئے ہنگامی اقدامات کرے ۔

لوڈشیڈنگ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -