لاپتہ افراد کے معاملے میں انصاف کے تقاضے پورے کیے جائیں‘ میاں مقصود

لاپتہ افراد کے معاملے میں انصاف کے تقاضے پورے کیے جائیں‘ میاں مقصود

  

ملتان(سٹی رپورٹر) امیرجماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمدنے کہاہے کہ خصوصی بازیابی کمیشن کے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں جبری گمشدگی کے 93نئے کیسز کے بعد لاپتہ افراد کی تعداد1219ہے جن میں 6افراد کی مسخ شدہ لاشیں اور 2کو پولیس مقابلے میں مارنے کی خبریں میڈیا میں آرہی ہیں۔ایسے اقدامات کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔لوگوں کو بغیر کسی ثبوت کے ماورائے آئین وقانون(بقیہ نمبر54صفحہ12پر )

اٹھاکر کئی کئی برسوں تک ٹارچرسیلوں میں ڈال دینا درست اقدام نہیں۔انہو ں نے کہاکہ اگر کسی نے کوئی جرم کیا ہے تو اسے عدالت کے سامنے پیش کیاجانا چاہئے اور عدالت سے ریمانڈحاصل کرکے تفتیش ہونی چاہئے۔لاپتہ افراد کے لواحقین دربدرٹھوکریں کھانے پرمجبور ہیں۔ان کاکوئی پرسان حال نہیں۔حکمرانوں کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی۔ضرورت اس امر کی ہے کہ لاپتہ افراد کے معاملے میں انصاف کے تقاضے پورے کیے جائیں۔پاکستان میں جنگل کے قانون کاتاثرختم ہونا چاہئے۔

میاں مقصود

مزید :

ملتان صفحہ آخر -