محکمہ مال کی واپڈا ٹاؤن فیز 2 میں لینڈ کمیشن کی اراضی واگزار کرانے کی تیاریاں
ملتان ( نمائندہ خصوصی ) محکمہ مال ملتان نے واپڈا ٹاؤن ملتان کے فیز ٹو میں لینڈ کمیشن کی اراضی واگزار کرانے کی تیاریاں شروع (بقیہ نمبر37صفحہ12پر )
کردی ہیں ۔ معلوم ہوا ہے کہ محکمہ مال ملتان کے حکام نے واپڈا ٹاؤن انتظامیہ کو چوائس دی ہے کہ وہ 9 کنال سے زائد رقبہ ایک پلاٹ کی صورت میں ضلعی انتظامیہ کے نام منتقل کردیں یا پھر لینڈ کمیشن کی اراضی واگزار کرالی جائیگی ۔