مٹھن کوٹ‘ میپکو کا فورمین 9 ماہ سے تنخواہ سے محروم‘ فیملی فاقوں کا شکار

مٹھن کوٹ‘ میپکو کا فورمین 9 ماہ سے تنخواہ سے محروم‘ فیملی فاقوں کا شکار

  

مٹھن کوٹ(نامہ نگار) میپکو آفس کے فورمین جلیل الرحمن نے صحافیوں کو بتایا ہے کہ عرصہ نو ماہ سے اس کو تنخواہوں کی ادائیگی نہیں کی گئی جس کی وجہ سے وہ سنگین معاشی اور اذیت ناک صورتحال سے دوچار ہے فیسیں جمع نہ کرانے کی وجہ سے اس کے معصوم بچوں کو سکولوں سے خارج کر دیا گیا ہے نو ماہ(بقیہ نمبر39صفحہ12پر )

سے تنخواہیں نہ ملنے سے اس سلسلہ میں اس نے ایکسئین آفس سے رابطہ کیا جہاں سے اس کو بتایا گیا کہ تمہاری سروس بک میں غلطیاں ہیں اس لئے تمہاری تنخواہیں بند ہیں اس کی درستی کیلئے مجھ سے ایک لاکھ روپیہ طلب کیا گیا میں نے چالیس ہزار روپے کی ادائیگی کر دی بعد میں مزید ساٹھ ہزار روپے روپے کی ادائیگی کا کہا گیا جسکی شکایت میں نے ایچ آر ایم میپکو ملتان سے کی جہاں سے میری حق رسی کرنے کی بجائے ایک گھنٹے میں جبری ریٹائرمنٹ کے آرڈر مجھے تھما دئے گئے جلیل الرحمن فورمین نے بتایا کہ اس نے 38 سال تک میپکو میںٰ اپنی ڈیوٹی نہایت ہی دیانت داری سے کی ہے میرے خلاف کوئی شکایت بھی نہیں ہے اس نے چیف ایگزیکٹیو میپکو ملتان سے اپیل کی ہے کی اس کے ساتھ انصاف کرکے اس کی تنخواہیں دلوائیں۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -