تعطیلات کا اختتام ،سردی مزید بڑھ گئی ،پہلے روز سکولوں میں حاضری کم رہی

تعطیلات کا اختتام ،سردی مزید بڑھ گئی ،پہلے روز سکولوں میں حاضری کم رہی

  

ملتان( سٹاف رپورٹر)موسم سرما کی چھٹیاں ختم ہو گئیں‘سردی مزید بڑھ گئی‘ دھند چھائی رہی ‘ ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں پہلے (بقیہ نمبر45صفحہ12پر )

روزسکولز میں حاضری کم رہی ‘ بیشتروالدین نے شدید سردی کے پیش نظر چھوٹے بچوں کو سکول نہیں بھیجا‘ حکومت سے سردیوں کی چھٹیاں بڑھانے کا مطالبہ کر دیا‘تفصیل کے مطابق تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیاں گزشتہ روز ختم ہو گئیں ‘ سرکاری سکولزمیں 24دسمبر سے 31دسمبر تک چھٹیاں کی گئیں ‘ یکم دسمبر کو اتوار کی چھٹی کے باعث سکولز2جنوری سوموار کو کھولے گئے ‘لیکن سردی میں مزید اضافہ ہو گیا‘ ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں پہلے روز شدید دھند چھائی رہی ‘ بعض علاقوں میں ہاتھ کو ہاتھ دکھائی نہ دیا‘تعطیلات ختم ہونے کے بعد سکولز کھلنے کے پہلے روز طلبا و طالبات کی حاضری بہت کم رہی ‘ کئی بچے سردی میں ٹھٹھرتے لیٹ سکول پہنچے‘ سردی کے باعث بچوں کے دانت بجتے رہے‘واضح رہے کہ پہلے سکولز میں موسم سرما کی چھٹیاں 18دسمبر سے31دسمبر تک ہوتی تھیں‘ بعد میں شیڈول تبدیل ہوتا گیااور تعطیلات 20سے31دسمبر ‘بعد میں 22سے31دسمبر اور اب24سے 31دسمبر تک ہوئی ہیں ‘ نجی سکولز نے 26دسمبر سے چھٹیاں کی مگر کئی پرائیویٹ سکولز نے چھٹیاں کی ہی نہیں اور حکومتی احکامات ہوا میں اڑا دئیے ‘یہ بات قابل ذکر ہے کہ گزشتہ سال موسم سرما کی چھٹیاں ختم ہوئیں تو سردی میں مزید اضافہ ہو گیااور 4روز کے بعد مزید 5روز چھٹیوں کا حکومت پنجاب نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا‘اب پھر وہی صورتحال ہے ‘ موسم سرما کی چھٹیاں ختم ہوئی ہیں تو سردی کی شدت مزید بڑھ گئی ہے ‘ صبح شدید دھند کے باعث ہاتھ کو ہاتھ دکھائی نہیں دیتا‘ سکول تو کھل گئے لیکن پہلے روز طلباو طالبات خصوصاً چھوٹے بچوں کی حاضری بہت کم رہی ‘ والدین نے چھوٹے بچوں کو شدید سردی اور دھند میں بیمار ہونے کے خدشے کے تحت سکول بھیجنا مناسب نہیں سمجھااور وہ امید کر رہے ہیں کہ حکومت پنجاب گزشتہ سال کی طرح اس بار بھی مزید چھٹیوں کا اعلان کرے گی ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -