سالانہ امتحانات قریب‘ طلبہ زیادہ چھٹیوں کے متحمل نہیں ہوسکتے‘ رانا ولایت علی

سالانہ امتحانات قریب‘ طلبہ زیادہ چھٹیوں کے متحمل نہیں ہوسکتے‘ رانا ولایت ...

  

ملتان ( سٹاف رپورٹر) ماہر تعلیم رانا ولایت علی نے کہا ہے کہ سردی میں (بقیہ نمبر43صفحہ12پر )

شدید اضافہ ہوا ہے مگر سالانہ امتحانات سر پرہیں ‘ طلبہ کو بھرپور تیاری کرنی ہے ‘ اس لئے زیادہ چھٹیوں کے طلبہ متحمل نہیں ہو سکتے ‘انہوں نے بتایا کہ گزشتہ سال ایک تو سردی ‘دوسرا سکیورٹی خدشات کے پیش نظر سکولز میں مزید چھٹیاں دی گئی تھیں‘ وزارت داخلہ نے اس بارے میں حکومت پنجاب کو لیٹر لکھا تھا جس پر سکولز بند کرا دئیے گئے تھے ‘ انہوں نے کہا کہ حکومت اگر غور کرے تو سردیوں کی چھٹیاں دسمبر کی بجائے جنوری میں دی جا سکتی ہیں ۔

ولایت علی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -