ٹھنڈ تو اب شروع ہوئی ہے ‘ سکول نہیں جائیں گے ‘ کمسن طلباء و طالبات
ملتان ( سٹاف رپورٹر) موسم سرما کی چھٹیاں ختم ہوئی ہیں مگر سردی اور دھند مزید بڑھ گئی ہے ‘ ہم سکول نہیں جائیں گے ‘ سردی کی چھٹیاں بڑھائی جائیں ‘ ان خیالات کا اظہارم ننھے طلباوطالبات نے ’’پاکستان‘‘ سروے میں کیا‘طالبہ عروج شہباز نے کہا کہ موسم سرما کی چھٹیاں ختم ہو گئی ہیں مگراب بھی بہت سرد ی (بقیہ نمبر41صفحہ7پر )
اور دھند ہے ‘پپا نے آج سکول نہیں بھیجا‘سکولز کی چھٹیاں بڑھائی جائیں ننھی طالبہ عروج شہباز نے مزید بتایا کہ موسم سرما کی تعطیلات ختم ہونے پر سردی اور دھند میں اضافہ ہونے پر گزشتہ روز سکول جانے سے انکار کر دیا اور والدین سے ضد کی ‘ بسمہ نے کہا کہ نہ نہ بہت سردی ہے ‘میں سکول نہیں جاؤں گی‘ عائشہ نے کہا کہ صبح بہت سردی ہوتی ہے ‘ مجھے سکول نہیں جانا ورنہ بیمار ہو جاؤں گی ‘مریم نے کہا کہ ابواور امی سے صبح سکول نہ بھیجنے کی ضد کی تو انہوں نے چھٹی کرالی‘عبدالہادی نے کہا کہ چھٹیاں ختم ہوگئی ہیں مگر زیادہ ٹھنڈ تو اب شروع ہوئی ہے‘عبید الرحمٰن نے کہا کہ سردیوں کی چھٹیاں بڑھائی جائیں اور ہمیں بیمار ہونے سے بچایا جائے‘محمد سلمان نے کہا کہ ٹھنڈ لگتی ہے ‘ کل بھی سکول نہیں جاؤں گا‘ غلام عباس نے کہا کہ شدید سردی میں سکول جانے کو جی نہیں چاہتا ‘ سردیوں کی چھٹیاں بڑھائی جائیں ‘ کل بھی با با سے ضد کروں گا کہ وہ سکول سے چھٹی کرالیں۔
کمسن طلبہ