کم سردی میں چھٹیاں سمجھ سے بالا تر ‘ شیڈول تبدیل کیا جائے ‘ والدین

کم سردی میں چھٹیاں سمجھ سے بالا تر ‘ شیڈول تبدیل کیا جائے ‘ والدین

  

ملتان، خانیوال ( سٹاف رپورٹر، نمائندہ پاکستان )موسم سرما کی چھٹیوں کا شیڈول تبدیل کیا جائے ‘کم سردی میں چھٹیا ں دی جاتی ہیں ‘ شدید سردی میں سکولز کھولے جاتے ہیں ‘ حکومت کی منطق سمجھ سے باہر ہے‘ ان خیالات کا اظہار طلباوطالبات کے والدین نے ’’پاکستان ‘‘ سے گفتگو میں (بقیہ نمبر38صفحہ7پر )

اظہار خیال کر تے ہوئے کیا‘عامر مغل نے کہا کہ حکومت کی منطق سمجھ سے باہر ہے ‘ یہ کیسا شیڈول ہے کہ کم سردی میں چھٹیاں دے دی گئیں او رسردی میں شدید اضافہ ہونے پر سکولز کھول لئے گئے ہیں ‘حکومت شدید سردی اور دھند کے باعث مزید چھٹیوں کا اعلان کرے‘شوکت راجپوت نے کہا کہ سرکاری سکولز نے تو پھر چھٹیاں کی ہیں ‘ کئی پرائیویٹ سکولز نے تو بچوں کو ایک بھی چھٹی تک نہیں دی ‘ حکومت پنجاب صورتحال کا نوٹس لے اور سرکاری اور پرائیویٹ تمام سکولز میں تعطیلات کو یقینی بنائے ‘محمد شہزاد نے کہا کہ حکومت موسم سرما کی چھٹیوں میں اضافہ کرے ‘ کم از کم چھوٹے بچوں کو شدید سردی میں چھٹیاں دے ‘ شدید دھند میں بچوں کو سکول چھوڑنے گیا تو سردی سے لگ پتہ گیا‘ محمد راشد اور محمد نذیر نے کہا کہ سردیوں کی چھٹیوں میں اضافہ کیا جائے ‘ حکومت موسم سرما کی تعطیلات کا شیڈول حقائق کے مطابق بنائے اور سردیوں کی چھٹیاں جنوری میں دی جائیں ۔خانیوال سے نمائندہ پاکستان کیمطابق سر کا ری و نجی تعلیمی ادار ے موسفم سر ما کی تعطیلات کے بعد دو با رہ کھل گئے موسفم سرما کی تعطیلات ختم ہوتے ہی دھند اور سر دی کی شدت میں بھی اضا فہ ہو گیا ہے 24دسمبر 2016سے شرو ع ہو نے والا موسم سرما کی تعطیلا ت یکم جنوری 2017کو ختم ہو چکی ہیں سردیوں کی تعطیلات کے دوران سر دی کی شدت برائے نا م ہی رہی ہے چھٹیوں کے ختم ہو تے ہی بچو ں کے والدین عبدالما جد ، منیر و ڑائچ ، محمد زبیر فو جی ، شا ہد کمبو ہ ، ڈاکٹر عر فا ن ، نصر جا وید و دیگر نے حکو مت وقت سے مطالبہ کیا ہے کہ سردیوں کی تعطیلا ت کے بعد شدید دھند اور سخت سر دی کی وجہ سے بچو ں کا سکو ل جا نا نقصا ن دہ ہے لہٰذا سر دیو ں کی تعطیلا ت میں 15رو ز تک کا اضا فہ کیا جائے تا کہ ننھے بچو ں کو سکول جا تے وقت شدید دھند سے بچا یا جا سکے ۔ والدین

مزید :

ملتان صفحہ آخر -