جامعہ زکریا، سابق رجسٹرار کی معطلی کے احکامات معمہ بن گئے

جامعہ زکریا، سابق رجسٹرار کی معطلی کے احکامات معمہ بن گئے

  

ملتان( سٹاف رپورٹر)زکریا یونیورسٹی کے سابق رجسٹرار ملک منیر کی معطلی کے احکامات معمہ بن گئے ہیں‘ ذرائع کے مطابق 30دسمبر کو وائس چانسلر کے خصوصی احکامات پر ان کی معطلی میں توسیع کی گئی جبکہ اس روز وی سی ڈاکٹر طاہر امین اسلام آباد تھے ‘ اس روز قائم مقام وی سی ڈاکٹر بشیر احمد 3/16کے (بقیہ نمبر37صفحہ7پر )

اختیارات استعمال نہیں کرسکتے تھے‘ اس کے علاوہ سینڈیکیٹ سے اس کی منظوری نہیں لی گئی ‘مزید یہ کہ جس کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت انکوائری مکمل ہو جائے تو اسے بحال کرنا پڑتا ہے‘ واضح رہے کہ ملک منیر پر کرپشن کے سنگین الزامات ہیں ‘ ان پر زبردستی رجسٹرار کا چارج لینے کے لئے یونیورسٹی میں ہنگامہ آرائی کرانے اور امن و امان کی صورتحال خراب کرنے کے الزام میں مقدمہ بھی درج ہے ‘دریں اثنایونیورسٹی کی سٹیچوری کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا ‘ چیئرمین ڈاکٹر ایاز رانا صدارت کریں گے ۔

ملک منیر

مزید :

ملتان صفحہ آخر -