سردی ،شدید دھند ،جنوبی پنجاب کے سینکڑوں فیڈر بند ہو گئے،بجلی غائب ،گیس نایاب

سردی ،شدید دھند ،جنوبی پنجاب کے سینکڑوں فیڈر بند ہو گئے،بجلی غائب ،گیس نایاب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان، خانیوال، بہادر کوٹ، میاں چنوں، سکندر آباد، کوٹ ادو، سمہ سٹہ، لودھراں، بہاولپور(سٹاف رپورٹر، نمائندگان) سردی کی شدت میں اضافہ، دھند سے معمولات زندگی متاثر، بجلی کے فیڈر ٹرپ کر گئے گیس بندش سے خواتین کو کھانا بنانے میں مشکلات کا سامنا ملتان سے سٹاف رپورٹر کیمطابق (بقیہ نمبر36صفحہ7پر )
ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں شدید دھند کے باعث سیکڑوں فیڈر بند ہو گئے‘بتایا گیا ہے کہ50سے زائد گرڈ سٹیشن دھند کے باعث ٹرپ کر گئے جن سے ملتان ‘ راجن پور‘جہانیاں‘ خانیوال ‘ کبیروالا‘ شجاع آباد اور جلالپور پیروالا میں ان گرڈسٹیشنوں سے منسلک فیڈرز سے بجلی کی فراہمی میں تعطل آنے کے باعث عوام کو شدید مشکلات درپیش آئیں‘ بیشتر فیڈرز 14سے16گھنٹے تک بند رہے جبکہ دھند میں سٹریٹ لائٹس بند ہونے کے باعث صورتحال گھمبیر ہو گئی‘خانیوال سے نمائندہ پاکستان کیمطابق خانیوال اور گردو نوا ح میں لو ڈ شیڈنگ کا دورا نیہ 20گھنٹے سے تجا وز کر گیا جسکی وجہ سے نظامِ زندگی بری طر ح متاثرہوا ، ضلع کونسل اور میو نسپل کمیٹی کے پہلے تعار فی اجلا س اندھیر ے میں منعقد ہوئے بد ترین لو ڈ شیڈنگ اور شدید دھند کے باعث سکولو ں اور دفاترو ں میں حا ضری بہت کم رہی ۔ لو ڈ شیڈنگ سے کا ر خا نے ،ورکشا پس اور کارو با ری ادارے نہ چلنے سے بڑی تعداد میں لو گ رو زی سے محرو م رہے ، خانیوال اور گرد و نواح میں گیس کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے عوام کو ذہنی امراض میں مبتلا کر دیا سردی کی شدت میں اضافہ ہو تا ہی گیس کی لو ڈشیڈنگ میں بھی اضافہ بھی کر دیا گیا جس سے خواتین کو امورخانہ داری میں شدید مشکل کا سامنا شہریوں نے محمد ذیشان ،ناصر خان ،آصف ،عابد بھٹی،نے کہا کہ گیس کی لو ڈ شیڈنگ معمول بن چکی ہے جس سے نظامے زندگی بو ری طرح متاثر ہو رہا ہے سکول و دفاتر جانے والے افراد کو لوگوں کو دشواری کا سامنا ہے بہادر کوٹ سے نمائندہ پاکستان کیمطابق بجلی ،گیس کی غیر اعلانیہ طویل بند ش کا سلسلہ بد ستور جاری ، نظام زندگی مفلوج ، گیس بیس بیس گھنٹے غائب، شہریوں کا گیس ،بجلی کی بندش کے خلاف شدید احتجاج ، ترسیل بہتر بنا نے کا مطالبہ گزشتہ تین روز سے کبیروالا اور نواحی علا قوں میں بجلی اور سو ئی گیس کی کئی کئی گھنٹے بندش کا نہ رکنے والا سلسلہ شروع ہے جسکا دورا نیہ پندرہ سے بیس گھنٹوں تک جاپہنچتا ہے میاں چنوں سے نمائندہ خصوصی کیمطابق میاں چنوں شہر اور نواحی علاقوں میں وقفے وقفے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جس سے شہری ذہنی اذیت کا شکار ہیں ، سکندرآباد سے نمائندہ پاکستان کیمطابق سکندرآباد و مضافات میں بجلی اور گیس کی لوڈ شیڈنگ نے شہریوں کا جینا دشوار کیا ہوا ہے جس کی وجہ سے خواتین کو بالخصوص امور خانہ داری چلانے میں سخت مشکلات کا سامناہے کوٹ ادو سے نامہ نگار کیمطابق سر دی کی شد ت میں اضا فہ ہو تے ہی کھا نا پکا نے کے وقت گیس اور بجلی کی لو ڈ شیڈ نگ نے شہر یو ں ذہنی مر یض بنا دیا خصو صا صبح اور شا م کے اوقات میں گیس کی بند کی وجہ سے سکو ل کا لجو ں میں جا نے وا لے طلبا ء و طا لبا ت نا شتے کے بغیر ہی سکو ل اور کا لج جا نے پر مجبو ر ہو گئے ہیں سیا سی و سما جی حلقوں اور طلبا ء وطا لبا ت رومان ، عمر خان ، حا جی اشفاق، را نی وحید ہ ملک ، کلثوم چو ہدری ، اقبا ل خان ، عا بد اور وقار شا ہ و دیگر کا کہنا تھا کہ گیس اور بجلی کی لو ڈشیڈنگ نے ذہنی مر یض بنا دیا ہے کھا نا پکا نے کے اوقات میں وارڈنمبر 11,12,13,14Aرحمت کا لو نی میں جا ن بو جھ کر گیس بند کر دی جا تی ہے اسی طرح بجلی کی غیر اعلا نیہ لو ڈشیڈنگ میں بھی مسلسل اضا فہ کردیا گیا بجلی کی بند ش کی وجہ سے نما ز کے اوقات میں پا نی کی کمی کی وجہ سے نما زیو ں کو مشکلا ت کا سامنا کرنا پڑ تا ہے سمہ سٹہ سے نمائندہ پاکستان کیمطابق گزشتہ روز بہاولپور سمہ سٹہ خانقاہ شریف نور پوراور گردو نواح میں رات گیارہ بجے سے دن 2 بجے تک بجلی بند رہی جسکی وجہ سے معمولات زندگی کا پہیہ گویا جام ہو کر رہ گیا ناپانی نا روشنی جیسے کسی لاوارث ملک میں رہ رہے ہیں ۔ دس گھنٹے سے زائد کے بجلی کا بریک ڈاؤن۔شہر اندھیرے میں ڈوب گیا ۔کاروبار زندگی شدید متاثر ۔گھروں اور مساجد میں پانی کی کمی ۔نمازیوں کو شدید مشکلات کا سامنا تفصیل کے مطابق اتوار ار پیر کی درمیانی شب بجلی کا ہونے والا طویل بریک ڈاؤن۔دس گھنٹے سے زائد بجلی بند رہی ۔لودھراں اور گردونواح اندھیرے میں ڈوب گیا ۔بجلی نہ ہونے کی وجہ سے گھروں اور مساجد میں پانی کی شدید قلت پیدا ہوگئی سرد ی کی شدت میں اضافہ کے ساتھ ہی سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ میں بھی شدت آگئی دن اوررات کے اوقات میں وقفے وقفے سے سوئی گیس بندرکھی جانے لگی لوپریشر کے باعث عوام کھاناپکانے سے بھی محروم ہوکررہ گئے بہاولپورمیں سردی کی شدت کے ساتھ ہی سوئی گیس کی فراہمی میں تعطل پیداہوگیاہے اوردن اوررات کے چوبیس گھنٹوں میں سے صرف چارگھنٹے سوئی گیس فراہم کی جاتی ہے اوراس کابھی کوئی محضوص وقت متعین نہیں سوئی گیس کاپریشر اتناکم ہوتاہے کہ اس سے کوئی کام نہیں سکتا اورلوگ کھاناپکانے سے بھی محروم ہیں یہ بتایاگیاہے کہ بہاولپورمیں سفارشی تعینات ریجنل منیجر ملوں کوتوگیس فراہم کرتاہے لیکن عام آدمی کوچولہا چلانے کیلئے گیس نہیں ملتی شہریوں نے حکام سے اصلاح احوال کامطالبہ کیاہے۔
بجلی گیس