لوکل ریذیڈنس کے اضافی نمبر ‘ ایجوکیٹرز کے متعدد امیدواروں کی جانب سے بوگس ڈومیسائل بنوائے جانیکا انکشاف

لوکل ریذیڈنس کے اضافی نمبر ‘ ایجوکیٹرز کے متعدد امیدواروں کی جانب سے بوگس ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتا ن(سٹاف رپورٹر) ایجوکیٹرز بھرتی میں محکمہ تعلیم کی طرف سے ’’لوکل ریذیڈنس‘‘ کے نمبر اضافی ملنے کے اعلان پر متعدد امیدواروں کی طرف سے بوگس ڈومیسائل بنوائے جانے کا انکشاف ہوا ہے جبکہ بیشتر امیدواروں نے اسے (بقیہ نمبر40صفحہ12پر )
لیگل کروانے کے لئے زرعی زمین کا کچھ حصہ خرید کر ڈومیسائل بنوا لئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ اس سے بے شمار امیدواروں کی حق تلفی ہو گی اور بھرتیاں بھی اسی طریقے سے غیر شفاف ہو جائیں گی۔ واضح رہے کہ جس سکول میں سیٹ ہے اور وہاں لوکل رہائش کے نمبر ملنے ہیں تو وہاں امیدواروں نے اس ایریا کے بوگس طریقے سے ڈومیسائل بنوا لئے ہیں۔ حق تلفی پر متاثرہ امیدوار عدالت عالیہ میں رٹ درخواست دائر کرنے بارے سوچ رہے ہیں۔
بوگس ڈومیسائل