ڈسکہ : صفائی کے ناقص انتظامات ، گندگی سے بیماریاں پھوٹنے لگیں

ڈسکہ : صفائی کے ناقص انتظامات ، گندگی سے بیماریاں پھوٹنے لگیں

  

 ڈسکہ(نامہ نگار،تحصیل رپورٹر) ڈسکہ شہر و گلی محلوں میں لگے گندگی کے ڈھیر اور جگہ جگہ کھڑا گندہ پانی ڈسکہ کی پہچان بن گئے، صفائی کے ناقص انتظامات کی وجہ سے علاقہ میں مکھی مچھروں کی بہتات بچے بوڑھے موذی امراض میں مبتلا۔ تفصیلات کے مطابق ڈسکہ میں صفائی کی ناقص انتظامات کی وجہ سے ڈسکہ شہر کے معروف اور بارونق سڑکوں ،بازاروں اور گلی محلوں میں لگے گندگی کے ڈھیر اور جگہ جگہ کھڑا گندہ پانی ڈسکہ کی پہچان بن چکے ہیں جس کی وجہ سے علاہ بھر میں مکھی مچھروں کی بہتات ہو چکی ہے جس کے باعث علاقہ میں موذی امراض پھیل رہے ہیں ڈسکہ کے شہری گندگی کی وجہ سے بیمار ہو رہے ہیں گلی محلوں میں جگہ جگہ گندہ پانی کھڑا ہو نے سے تعفن پھیل چکا ہے شہری تنٹیموں کا کہنا ہے کہ سمبڑیال روڈ ،،گلہ شہیداں،پسرور روڈ اور مین سڑکوں پر گندگی کے انبار لگ چکے ہیں ارباب اختیار بلدیہ کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی ملازمین دفاتر میں بیٹھ کر اعلی حکام کو سب اچھا کی رپورٹ دے رہے ہیں متعدد بار بلدیہ حکام سے گذارش کی لیکن وہ سنی ان سنی کر دیتے ہیں۔

مزید :

علاقائی -