قصور : ڈکیتی و چوری کی متعدد وارداتیں ، شہری لاکھوں کے مال و زر سے محروم

قصور : ڈکیتی و چوری کی متعدد وارداتیں ، شہری لاکھوں کے مال و زر سے محروم

  

قصور (بیورورپورٹ )قصور کے گردونواح میں ڈکیتی کی دومختلف وارداتوں کے دوران گن پوائنٹ پر لاکھوں روپے نقدی لوٹ کر لے گئے۔تفصیلات کے مطابق کھڈیاں کے نواح الصادق سکول کے نزدیک ناصر علی کے گھر میں داخل ہونے والے چار مسلح ڈاکوؤں نے اہل خانہ کو یرغمال بنا کر گن پوائنٹ پر ایک لاکھ روپیہ نقدی ،دو موبائل فون اور گھریلو قیمتی سامان لوٹ کر لے گئے جبکہ امجد علی مغل اپنی موٹرسائیکل پر جا رہا تھا کہ جب وہ راؤخانوالہ ڈرین کے نزدیک پہنچا تو تین نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے اسے گن پوائنٹ پر روک کر ہزاروں روپے نقدی اور موبائل فون چھین لیے۔

مزید :

علاقائی -