گوجرانوالہ : گیس کی بدترین لوڈشیڈنگ سے چولہے ٹھنڈے : صارفین سراپا احتجاج

گوجرانوالہ : گیس کی بدترین لوڈشیڈنگ سے چولہے ٹھنڈے : صارفین سراپا احتجاج

  

 گوجرانوالہ(بیورو رپورٹ) گوجرانوالہ اور گردونواح میں سوئی گیس کی بندش نے چولہے ٹھنڈے کردیئے جس کی وجہ سے ہوٹل اور بیکری مالکان کی چاندی ہوگئی گیس کی طویل بندش کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ہوٹل مالکان نے کھانے پینے کی اشیاء کے نرخ بڑھا دیئے گوجرانوالہ اور گردونواح میں گزشتہ کئی روز سے گیس مکمل طور پر بند کردی گئی جس کی وجہ سے لوگ سلنڈر پر کھانا پکانے پر مجبور ہیں گیس کی مسلسل بندش کی وجہ سے جہاں حکومتی نفرت میں اضافہ ہورہا ہے وہاں پر گیس اور کوئلے کے علاوہ لکڑی کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت بھی حکومتی نرخوں سے زائد میں مل رہا ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت جب سے برسر اقتدار آئی ہے عوام کو سکھ کا سانس نہیں ملا گیس آتی ہے تو بجلی بند کردی جاتی ہے بجلی فراہم کی جائے تو گیس معطل کردیا جاتا ہے جس سے حکومت کیخلاف عوامی نفرت کا پارا سردی میں بھی سو ڈگری تک جا پہنچا ہے گوجرانوالہ کے شہریوں کا کہنا ہے کہ یہاں کے ارکان اسمبلی گلی محلے اور نالیوں کی سیاست میں لگے ہیں عوامی مسائل کی طرف ان کی کوئی توجہ نہیں جس کا بد لہ گوجرانوالہ کے عوام آئندہ انتخابات میں لیگی امیدواروں کو عبرتناک شکست کی صورت میں دینگے۔

مزید :

علاقائی -