شرقپور شریف: نوجوانوں کے قاتل گرفتار نہ ہونے پر لوگوں کا احتجاج

شرقپور شریف: نوجوانوں کے قاتل گرفتار نہ ہونے پر لوگوں کا احتجاج

  

شرقپورشریف(نامہ نگار)نوجوان کے قاتل گرفتار نہ ہونے پر دیہاتیوں کا شدید احتجاج قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ مقتول کے بھائیوں کا کہنا ہے کہ پولیس ہمارے بھائی کے قاتلوں کو گرفتار کرنے میں ناکام رہی ہے ہم تھانے کے چکر لگا لگا کر اکتا چکے ہیں پولیس ہمیں طفل تسلیاں دے کر ٹرخا دیتی ہے وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔شرقپور کے نواحی گاؤں بھوئیوال کے رہائشی اٹھارہ سالہ سید نوید قمر جو کہ 27-6-2016کو پراسرار طور پر جان بحق ہو گیا تھا اس کے قاتلوں کی عدم گرفتاری پر گاؤں کے لوگوں نے شدید احتجاج کیا اور نعرے بازی کی کہ پولیس چھ ماہ گزر جانے کے باوجود قاتلوں کا سراغ نہ لگا سکی مقتول سید نوید قمر کے بھائیوں گدی نشین آستانہ عالیہ پیر جھنڈے شاہ اور قومی امن کمیٹی بین المذاہب کے نائب صدر پنجاب سید شبر حسین بخاری اور ان کے بھائی سید مظہر حسین بخاری نے بتایا کہ ہم تھانہ شرقپور کے چکر لگا لگا کر اکتا چکے ہیں لیکن پولیس ہمیں صرف طفل تسلیاں دے کر ٹرخا دیتی ہے ہمارا نوجوان بھائی بے گناہ قتل ہوا اور پولیس چھ ماہ گزر جانے کے باوجود کوئی سراغ نہ لگا سکی ہماری وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف سے اپیل ہے کہ ہمیں انصاف دلائیں اس بارے میں تفتیشی حاجی خالد نے بتایا کہ ہم تفتیش کررہے ہیں اور جلد قاتلوں کا سراغ لگا لیں گے مدعی پارٹی نے ابھی تک کسی کو نامزد نہیں کیا ۔

B

مزید :

علاقائی -