عوام کے مسائل حل کرنا اولین ترجیح ہے،سلیمان حنیف

عوام کے مسائل حل کرنا اولین ترجیح ہے،سلیمان حنیف

  

قصور (بیورورپورٹ ) ممبر قومی اسمبلی سلیمان حنیف خان نے کہا ہے کہ اپنے علاقے کی خدمت کر نا میری اولین ترجیح ہے اور ہفتہ وار شیڈول پروگرام کے مطابق اپنے حلقے کی عوام کے مسائل کو حل کرنے اور علاقے کی تعمیر و ترقی کے منصوبہ جات کو مکمل کروانے پرخصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ڈیرہ گرین کوٹ میں ان کے ہاں اللہ تعالی کی طرف سے بیٹے کی پیدائش کے سلسلہ میں میلاد مصطفی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جس میں ممبر پنجاب اسمبلی یعقوب ندیم سیٹھی، کوآرڈینیٹر الحاج شبیر عثمانی، طیب محمود جعفری، لیگی رہنماؤں زبیر احمد خان، انور مقارب خان، اسلام جمیل خان ڈائریکٹر ایف ایم، چوہدری مشتاق احمد،چیئرمین یونین کونسل اوراڑہ سردار تاج محمد ڈوگر و دیگر حلقہ کی سیاسی شخصیات، لیگی رہنماؤں اور ورکروں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔

تقریب میں سید مرتضیٰ شاہ چیئرمین یونین کونسل راؤ خان والہ کی زیر صدارت ہونے والی محفل نعت میں الحاج شوکت نقشبندی، مولانا محمد یعقوب، غلام رسول مسکین قادری، قاری سعید احمد قادری، مولانا محمد رمضان قادری، علی عمران قصوری، اور محمد لطیف زاہد و دیگر ثناء خوانوں نے ہدیہ عقیدت پیش کیا۔ تقریب میں موجود شخصیات نے سلیمان حنیف خان کو بیٹے کی پیدائش پر مبارکباد دی اور اس موقع پر مٹھائیاں تقسیم کی گئیں۔

مزید :

علاقائی -