امت مسلمہ شام میں ہونے والے مظالم پر بے حسی کا شکار ہے،ناصر محمود

امت مسلمہ شام میں ہونے والے مظالم پر بے حسی کا شکار ہے،ناصر محمود

  

شیخوپورہ(بیورورپورٹ)معروف قانون دان چوہدری ناصر محمود سراء ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ امت مسلمہ شام میں ہونے والے مظالم پر بے حسی کا شکار ہے۔ جس کا نقصان اسلام اور مسلمانوں کو ہوگا۔ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی ایسی مثال فلسطین اور کشمیر میں بھی نہیں ملتی جو شام میں دہرائی جارہی ہے۔

اپنے ایک بیان میں چوہدری ناصر محمود سراء ایڈووکیٹ نے کہا کہ اقوام متحدہ،او آئی سی اور خلیج تعاون کونسل کو شام کے عوام کو بچانے کے لئے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ مگر عالمی اداروں نے مسلمانوں کے خون سے غداری کی روایت پر قائم رہے ہیں، کبھی ان کے لئے کیا کچھ نہیں، انہوں نے کہا کہ سعودی عرب امت مسلمہ کی نمائندگی اور قیادت کا حق رکھتا ہے، جیسے انہوں نے حرمین شریفین کا تحفظ کیا ہے ، اسی طرح امت مسلمہ کی قیادت بھی کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام سعودی عرب کے موقف کی حمایت کرتی ہے اور مسلم ممالک پر زوردیتی ہے کہ وہ خا دم الحرمین شریفین کا خطے میں امن کے قیام کے لئے ساتھ دیں۔

مزید :

علاقائی -