شیخوپورہ کے نواح میں کار اور ویگن میں تصادم ،سلنڈر پھٹنے سے 7مسافر جاں بحق ، 20زخمی

شیخوپورہ کے نواح میں کار اور ویگن میں تصادم ،سلنڈر پھٹنے سے 7مسافر جاں بحق ، ...
شیخوپورہ کے نواح میں کار اور ویگن میں تصادم ،سلنڈر پھٹنے سے 7مسافر جاں بحق ، 20زخمی

  

شیخوپورہ (ڈیلی پاکستان آن لائن ) شیخوپورہ کے نواح میں ویگن اور کار میں تصاد م کے بعد سلنڈر پھٹنے سے 7مسافر جاں بحق اور 20زخمی ہو گئے ۔ 

جیو نیوز کے مطابق شیخوپورہ کے علاقے سالار سعید میں تیز رفتار کارسرگودھا روڈ پر مسافر ویگن سے جا ٹکرائی جس کے بعد ویگن کا سلنڈر زوردار دھماکے سے پھٹ گیا اور 7مسافر لقمہ اجل بن گئے ، حادثے میں 20افراد زخمی ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

سڈنی ٹیسٹ : پاکستان کیخلاف آسٹریلیا کی پراعتماد بیٹنگ جاری ، لائیو اپ ڈیٹس کیلئے یہاں کلک کریں

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد دونوں گاڑیوں میں آگ لگ گئی اسی اثناءمیں مسافر وین کا سلنڈر بھی زوردار دھماکے سے پھٹ گیا ۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچیں زخمیوں اور جاں بحق افراد کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیاگیا،بعض زخمیوں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے،ہلاکتوں کی اضافے کا خدشہ ہے۔

لاہور سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرما کی پہلی بارش سے طویل خشک سالی کا خاتمہ ، شہری خوش

پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد میں ماجد ولد لطیف،حلیمہ بی بی جبکہ زخمیوں میں ایک ہی خاندان کے چھ افرادشائستہ زوجہ اشتیاق،انس ،ادریس ،مہک اشتیاق،ثناءزوجہ غلام مصطفیٰ،محمد فیضان ولد غلام مصطفیٰ و دیگر شامل ہیں۔

مزید :

شیخوپورہ -اہم خبریں -