مسلمانوں کیلئے بڑی خوشخبری ، سعودی حکومت نے پاکستان سمیت دیگر ممالک کا حج کوٹہ بحال کرنے کا فیصلہ کر لیا

مسلمانوں کیلئے بڑی خوشخبری ، سعودی حکومت نے پاکستان سمیت دیگر ممالک کا حج ...
مسلمانوں کیلئے بڑی خوشخبری ، سعودی حکومت نے پاکستان سمیت دیگر ممالک کا حج کوٹہ بحال کرنے کا فیصلہ کر لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض(ڈیلی پاکستان آن لائن )سعودی حکومت نے پاکستان سمیت دیگر ممالک کا حج کوٹہ بحال کرنے کا فیصلہ کر لیا جس پر عملدرآمد کے بعد مزید 36ہزار پاکستانی فریضہ حج ادا کرسکیں گے ۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی حکومت نے پاکستان سمیت دیگر ممالک کے ختم کیے جانے والے 20فیصد کوٹے کو بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، حکومت نے2013ءکے دوران حرم کی توسیع کے پیش نظر کوٹہ کم کر دیا تھا ۔ کوٹہ بحال ہونے کے بعد رواں سال 1لاکھ 44ہزار کی بجائے 1لاکھ 80ہزار پاکستانی حج کر سکیں گے ۔

سڈنی ٹیسٹ : پاکستان کیخلاف آسٹریلیا کی پراعتماد بیٹنگ جاری، لائیو اپ ڈیٹس کیلئے یہاں کلک کریں

وزارت مذہبی امور نے نئی حج پالیسی مرتب کرنے کا کام شروع کردیا ہے ۔ اس سے قبل وزارت نے حج گروپ آرگنائزرز سے حج 2017 ءکے لیے تجاویز طلب کی تھیں جو نئی اور پرانی حج کمپنیوں نے حج تجاویز وزارت مذہبی امور کوجمع کرادی ہیں۔