اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کیخلاف بدعنوانی الزامات پر پولیس تفتیش کرے گی

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کیخلاف بدعنوانی الزامات پر پولیس تفتیش کرے گی
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کیخلاف بدعنوانی الزامات پر پولیس تفتیش کرے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مقبوضہ بیت المقدس(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو کیخلاف پولیس بدعنوانی الزامات پر تفتیش کرے گی۔ میڈیارپورٹس کے مطابق نیتن یاہوکی سرکاری رہائش گاہ کے باہر ایک سیاہ سکرین تفتیش کاروں کی طرف سے لگائی گئی تاکہ صحافیوں کو معاملے میں رکاوٹ ڈالنے سے روکا جائے۔تفصیلات کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نے ان الزامات کو بے بنیاد قراردیا ہے کہ انہوں نے دو تاجروں سے قیمتی تحائف وصول کیے۔پیر کے روز دوپہر کو نیتن یاہو نے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ان الزامات کو ایک بار پھر بے بنیاد قراردیا ہے۔اسرائیلی ٹی وی چینل 2 کے مطابق نیتن یاہو نے تاجروں اور بیرون ملک سے مراعات لی۔چینل نے مزید رپورٹ میں کہا کہ وزیراعظم سے دوسری مرتبہ بدعنوانی کے الزامات لگائے گئے ہیں اور دوسری مرتبہ ان کیخلاف تفتیش کی جائے گی۔جبکہ ان کے علاوہ اور بھی ان کی فیملی کے افراد بدعنوانی میں ملوث ہیں۔امید ظاہر کی جارہی ہے کہ ان کیخلاف فوجداری تحقیقات اگلے ہفتے شروع ہونے کی توقع ہے۔ اسرائیلی وزارت انصاف اور پولیس نے میڈیارپورٹس پر کسی بھی قسم کا جواب دینے سے گریز کیا ہے۔دوسری طرف اپوزیشن رہنما اور زیونست یونین پارٹی کے رہنما ایرل مارگریٹ نیتن یاہو کیخلاف شفاف تحقیقات کیلئے مہم چلانے کا اعلان کرچکے ہیں ۔یاد رہے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اس سے قبل بھی بدعنوانی کے الزامات میں تفتیش کا سامنا کرچکے ہیں جب وہ وزیرخزانہ تھے۔