قرآن پاک کی بے حرمتی کے الزام پر لاہور سے عیسائی پادری گرفتار

قرآن پاک کی بے حرمتی کے الزام پر لاہور سے عیسائی پادری گرفتار
قرآن پاک کی بے حرمتی کے الزام پر لاہور سے عیسائی پادری گرفتار

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) عیسائی پادری کو قرآن پاک کی بے حرمتی کے الزام پر لاہور سے گرفتار کر لیاگیا ۔

ایکسپریس ٹریبیون کے مطابق پولیس نے لاہور کے علاقے نشتر کالونی کے رہائشی عیسائی پادری کو قرآن کریم کی بے حرمتی کے بعد حراست میں لے لیا گیا ہے ۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ عیسائی پادری بابو شہباز کا نام قرآن پاک کے صفحات پر تحریر تھا اور یہ اوراق کماہاں گاﺅں کے قریب واقع عیسائیوں کے رہائشی علاقے کی گلیوں سے ملے تھے جس پر ملزم کے خلا ف ایف آئی آر در ج کی گئی۔

سڈنی ٹیسٹ : پاکستان کیخلاف آسٹریلیا کی پراعتماد بیٹنگ جاری  ، لائیو اپ ڈیٹس کیلئے یہاں کلک کریں

درخواست گزار حاجی ندیم نے اپنے موقف میں کہا ہے کہ ملزم شہباز کو کسی بھی شخص نے قرآن پاک کے صفحات کی بے حرمتی کرتے ہوئے نہیں دیکھا اس لیے اس کے مجرم ہونے کے بارے میں یقین سے نہیں کہا جا سکتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس علاقے میں موجود چرچ پر قبضہ جمانے کیلئے دومسیحی گروہوں میں چپقلش جاری ہے اور یہ بھی ہو سکتا ہے کہ مخالف گروپ نے شہباز کو جرم میںملوث کرنے اور جیل بھجوانے کیلئے مقدس کتاب کی بے حرمتی کی ہو تاہم مسیحی برادری کے حقوق کیلئے کوشاں ایک رکن کا کہنا ہے کہ درخواست گزار حاجی ندیم نے اپنے طور پر اس کہانی کو گھڑا ہے اور وہی اس سازش کے پس پردہ ہے ۔

مزید :

لاہور -