پنجا ب حکومت نے خواتین کے تحفظ کے لیے بڑا قدم اٹھا لیا ،سمارٹ فونز پر سیفٹی ایپلی کیشن متعارف

پنجا ب حکومت نے خواتین کے تحفظ کے لیے بڑا قدم اٹھا لیا ،سمارٹ فونز پر سیفٹی ...
پنجا ب حکومت نے خواتین کے تحفظ کے لیے بڑا قدم اٹھا لیا ،سمارٹ فونز پر سیفٹی ایپلی کیشن متعارف

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پنجاب حکومت نے خواتین کو تحفظ دینے کے لیے بڑا اقدام کر لیا ،خواتین کے تحفظ کے لیے سمارٹ موبائل فونز پر ”women safety“نامی ایپ بدھ کے روز متعارف کروائی جائے گی ۔

وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کےسپیشل مانیٹرنگ یونٹ کے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی اورپنجاب کمیشن برائے وویمن اسٹیٹس کے ساتھ الحاق سے سمارٹ فونز میں خواتین کے تحفظ کے لیے ایپ متعارف کرائی جا رہی ہے ۔اس ایپ کی مدد سے حراساں کیے جانے پر خواتین پولیس کو اطلاع دے سکیں گی اور پولیس ایپ کی مدد سے خواتین کی لوکیشن دیکھ کر فوری طور پر پہنچے گی ۔قانون نافذ کر نے والے ادارے اس ایپ پر اطلاع ملتے ہی صورتحال پر قابو پانے کے لیے فوری رسپانس کریں گے ۔ایپلی کیشن کو تفصیلی طور پر ڈیزائن کیا گیا ہے کہ تاکہ خواتین اپنے تجربات کو آسانی کے ساتھ رپورٹ کر سکیں ۔

وزیراعلیٰ ہاؤس سپیشل مانیٹرنگ یونٹ لاء اینڈ آرڈر کے سینئر ممبر سلمان صوفی کا کہنا تھا کہ خواتین کے تحفظ کے لئے موبائل ایپلی کیشن سے ہراساں کرنے کے واقعات میں واضح کمی آئے گی۔اس ایپ کو لانچ کرنے کی تقریب 4 جنوری بروز بدھ الحمرا ہال نمبر 3 مال روڈ میں منعقد ہوگی۔

مزید :

لاہور -