موٹر وے پر مسافر گاڑی کو حادثہ ،4افراد جاں بحق
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن )چارسدہ موٹر وے پر ٹریفک حادثے میں 4مسافر جاں بحق ہو گئے ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق چارسدہ موٹر وے پر مسافر گاڑی کو تیز رفتاری کے باعث حادثہ پیش آگیا جس کے نتیجے میں چار مسافر جاں بحق جبکہ آٹھ زخمی ہو گئے ۔امدادی ٹیموں نے جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کو لیڈی ریڈ نگ ہسپتا ل منتقل کردیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے ۔