بھارتی اخبار نے بھی پاکستانی سٹاک ایکسچینج کی شاندار کارکردگی کا اعتراف کر لیا

بھارتی اخبار نے بھی پاکستانی سٹاک ایکسچینج کی شاندار کارکردگی کا اعتراف کر ...
بھارتی اخبار نے بھی پاکستانی سٹاک ایکسچینج کی شاندار کارکردگی کا اعتراف کر لیا

  

ممبئی( ویب ڈیسک) پاکستانی سٹاک مارکیٹ نے بھارتی سٹاک مارکیٹ کو پیچھے چھوڑ دیا، بھارتی اخبار نے بھی پاکستانی سٹاک ایکسچینج کی شاندار کارکردگی کا اعتراف کر لیا۔ 16سال میں پاکستانی سٹاک ایکسچینج انڈیکس میں 2625فیصد اضافہ ہوا جبکہ ممبئی سٹاک ایکسچینج میں431فیصد اضافہ ہوا۔اکیسویں صدی میں بھارت سٹاک مارکیٹ کی تیزی میں پاکستان سے پیچھے ہے ایم ایس سی آئی پاکستان انڈیکس میں ڈالر کے حساب سے14فیصد اضافہ ہوا جبکہ بھارت کے ایم ایس سی آئی انڈیکس کی رفتار 8.39فیصد رہی۔

مزید :

بزنس -