عمران خان نے میرے سامنے ایک پٹواری کو تین کروڑ روپے کے عوض ٹکٹ دینے کا اعتراف کیا: جاوید ہاشمی

عمران خان نے میرے سامنے ایک پٹواری کو تین کروڑ روپے کے عوض ٹکٹ دینے کا اعتراف ...
عمران خان نے میرے سامنے ایک پٹواری کو تین کروڑ روپے کے عوض ٹکٹ دینے کا اعتراف کیا: جاوید ہاشمی

  

اسلام آباد (صباح نیوز) سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ عمران خان نے میرے سامنے راولپنڈی کے ایک پٹواری سے ٹکٹ کے عوض تین کروڑ روپے لینے کا اعتراف کیاتھا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو ایک نجی ٹی وی پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔

جنرل محمود گن پوائنٹ پر بھی نواز شریف سے استعفیٰ پر دستخط نہیں کراسکے : جا وید ہا شمی

جب پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی مراد سعید کی طرف سے کہا گیا کہ جاوید ہاشمی پراپرٹی ٹکٹ بیچنے کا الزام ہے تو جاوید ہاشمی نے کہا کہ عمران خان پر بھی پارٹی ٹکٹ بیچنے کا الزام لگے کہ انہوں نے راولپنڈی کے ایک پٹواری کو تین کروڑ روپے میں پارٹی ٹکٹ بیچا جب میں نے اس معاملے کا ذکر عمران خان سے کیا تو انہوں نے مجھے کہا کہ انتخابات لڑنے کے لئے اخراجات بھی تو کہیں سے لانا تھے۔

مزید :

اسلام آباد -