محکمہ صفائی سندھ کے ملازمین کا آج کچرا نہ اٹھانے کا اعلان

محکمہ صفائی سندھ کے ملازمین کا آج کچرا نہ اٹھانے کا اعلان
محکمہ صفائی سندھ کے ملازمین کا آج کچرا نہ اٹھانے کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)محکمہ صفائی کے ملازمین نے آج احتجاجاً شہر سے کچرا نہ اٹھانے کا اعلان کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق شہری ایجنسیوں کے ملازمین نے احتجاج کا اعلان سالڈ ویسٹ کے محکمے کو چین کے سپرد کرنے کی منصوبہ بندی کے بعد کیا ہے۔ حکومتی اداروں کی نجکاری کیخلاف مقامی تنظیم کے رہنماؤں ذوالفقارشاہ،کنیز فاطمہ و یگر نے پریس کانفرس کرتے ہوئے کہا کہ کچرا اٹھانا شہری ایجنسیوں کا کام تھا اور وہ حکومت کو اس بات کی اجازت نہیں دے سکتے کہ اس ادارے کو کسی نجی کمپنی کے حوالے کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ حکومت چینی کمپنی کو بھاری رقم کچرا اٹھانے کیلئے ادا کررہی ہے جبکہ شہری ایجنسی کے ملازمین آدھی قیمت پر یہ کام کرچکے ہیں۔اسلئے حکومت کے اس فیصلے کو قبول نہیں کیا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ لوگوں کو چینی کمپنی کو کچرا اٹھانے والے پلاسٹک بیگز کی مد میں بھی قیمت ادا کرنا پڑے گی۔تنظیم کے رہنماؤں نے کہا کہ دس ہزار کے قریب ملازمین کچراٹھانے اور صفائی کرنے کی ذمہ داری پوری کررہے تھے۔ جن میں سے سات ہزار ملازمین کی عمریں 50 سال سے زائد ہے۔اگر حکومت نے اپنے فیصلے کو نہ بدلا تو تو سارے ملازمین نوکریوں سے استعفیٰ دیدیں گے اور اس کے بعد حکومت کے پاس صفائی کرانے اور کچرا اٹھانے کیلئے کوئی بھی بندہ نہیں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ملازمین کا پہلااقدام آج کچرا نہ اٹھا کہ حکومت کو پیغام دینا ہے کہ ہمارے مطالبے کو تسلیم کیا جائے اور وہ سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کیخلاف محکمہ کو چینی کمپنی کے سپرد کرنے کیخلاف حکمت عملی بنائیں گے۔

مزید :

قومی -