ایم پی اے حنا پرویز بٹ نے بھارتی ڈراموں اور فلموں کی نمائش کیخلاف قرارداد جمع کرادی

ایم پی اے حنا پرویز بٹ نے بھارتی ڈراموں اور فلموں کی نمائش کیخلاف قرارداد جمع ...
ایم پی اے حنا پرویز بٹ نے بھارتی ڈراموں اور فلموں کی نمائش کیخلاف قرارداد جمع کرادی

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان میں بھارتی ڈراموں اور فلموں کی نمائش کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کروا دی گئی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کی ایم پی اے حنا پرویز بٹ نے یہ قرارداد جمع کروائی۔انہوں نے قرارداد کے متن میں لکھا کہ یہ ایوان بھارتی ثقافت کی یلغار سے پاکستانی عوام پر مرتب ہونیوالے منفی اثرات پر اظہار تشویش کرتا ہے اور حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتا ہے کہ پاکستانی ٹی وی چینلز اورسینما گھروں میں انڈین ڈراموں اور فلموں کی نمائش پر فی الفور پابندی لگائی جائے اور خلاف ورزی کرنے والے کیبل آپریٹرز اور ٹی وی چینلز کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا فیصلہ کرے۔

قرارداد کا متن:

یاد رہے ماضی میں ایم پی اے حنا بٹ بھارتی فلموں کی تعریف کرچکی ہیں اور انہوں نے پاکستانی اداکار فواد خان کیساتھ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ”فلم ’خوبصورت“ایک بہت اچھی فلم ہے۔اور ہمیں فخر ہے کہ فواد خان جیسے اداکار پاکسان میں موجود ہیں“۔

مزید :

لاہور -