استنبول کے نائٹ کلب پر حملہ: مرنے والوں میں بھارتی فلمساز ابیس رضوی اور فیشن ڈیزائنر خوشی شاہ بھی شامل

استنبول کے نائٹ کلب پر حملہ: مرنے والوں میں بھارتی فلمساز ابیس رضوی اور فیشن ...
استنبول کے نائٹ کلب پر حملہ: مرنے والوں میں بھارتی فلمساز ابیس رضوی اور فیشن ڈیزائنر خوشی شاہ بھی شامل

  

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) ترک شہر استنبول کے نائٹ کلب میں نیو ایئر نائٹ پر ہونے والی فائرنگ سے بھارتی فلمساز ابیس رضوی اور فیشن ڈیزائنر خوشی شاہ بھی ہلاک ہو گئے ۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نیو ایئر نائٹ پر ترکی کے نائٹ کلب میں فائرنگ سے مرنے والوں میں 2بھارتی شہری بھی شامل ہیں جن میں سے ایک کی شناخت بالی وو فلمسازابیس رضوی کے نام سے ہوئی ہے جبکہ مرنے والی دوسری خاتون بھارتی ریاست گجرات کی معروف فیشن ڈیزائنز خوشی شاہ ہیں ۔

بالاکوٹ : وادی کاغان میں برفباری کے باعث سیاحوں کے داخلے پر پابندی عائد

ابیس رضوی رئیل اسٹیٹ کے بزنس سے بھی وابستہ تھے جب کہ فلمسا ز راجیہ سبھا کے سابق ممبر ڈاکٹر اختر حسن رضوی کے صاحبزادے ہیں۔ان  کی موت کی خبر سامنے آنے کے بعد بھارتی فلم نگری پر سوگ کی فضاءہے جبکہ انکے ساتھی اداکار ٹویٹر پر اظہار تعزیت کر رہے ہیں ۔ابیس رضوی نے کئی فلمیں پروڈیوس کی ہیں جس میں ”روآر“،”ہیمان“اور”ٹی فور تاج محل“شامل ہیں۔

یاد رہے نیو ایئر نائٹ پر ترک شہر استنبول میں سانتا کلاز کا روپ دھارے مسلح شخص نے نئے سال کی خوشیاں منانے والوں کو کلب میں داخل ہو کر گولیوں سے چھلنی کر کے 39افراد کو قتل اور 40سے زائد کو زخمی کر دیا تھا ۔ ابھی تک ملزم کو گرفتار نہیں کیا جا سکا۔مرنے والوں میں 7 سعودی باشندے، لبنانی، 3 عراقی، 2 بھارتی، 2 تیونسی جبکہ کویت، کینیڈا، شام اور اسرائیل کا ایک ایک باشندہ شامل ہیں۔

مزید :

بین الاقوامی -