قومی کرکٹرز نے نئے سال کا جشن مصباح الحق کے کمرے میں منایا

قومی کرکٹرز نے نئے سال کا جشن مصباح الحق کے کمرے میں منایا
قومی کرکٹرز نے نئے سال کا جشن مصباح الحق کے کمرے میں منایا

  

سڈنی(ویب ڈیسک) آسٹریلیا میں موجود قومی کرکٹرز نے نئے سال کا جشن مصباح الحق کے کمرے میں منایا۔میڈیا سے بات چیت میں ایک سوال پر کپتان نے بتایا کہ میرے ہوٹل روم سے مشہور سیاحتی مرکز سڈنی ہاربرکا بہترین نظارہ ممکن تھا، اس لیے زیادہ کرکٹرز اپنے اہل خانہ کے ساتھ وہیں جمع ہوگئے، پہلے 9 بعد ازاں 12 بجے نیا سال شروع ہونے پر آتش بازی کا نظارہ کیا، اس دوران گپ شپ جاری رہی، ڈنر بھی کیا، بچے خاص طور پر لطف اندوز ہوئے، انھوں نے کہا کہ تمام سب کھلاڑی تازہ دم ہوگئے، نئے سال میں نئے عزم کے ساتھ میدان میں اترتے ہوئے سیریز کا فتح پر اختتام کرینگے۔

مزید :

کھیل -