سمیرا ملک کوحکم امتناعی مل گیا

سمیرا ملک کوحکم امتناعی مل گیا
سمیرا ملک کوحکم امتناعی مل گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (اے پی پی) اسلام آباد ہائیکورٹ نے ضلع کونسل خوشاب کے چیئرمین کا انتخاب کالعدم قراردینے کے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف حکم امنتاعی جاری کردیا جبکہ فریقین سے 17 جنوری تک جواب طلب کرلیا۔ الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف مسلم لیگی رکن سمیرا ملک کی درخوست کی سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کی۔ عدالت نے الیکشن کمیشن کی جانب سے ضلع کونسل خوشاب کے چیئرمین کا انتخاب کالعدم قرار دینے کے فیصلے کے خلاف حکم امتناعی جاری کردیا اور الیکشن کمیشن اور سمیرا ملک کے مخالف فریق کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 17 جنوری تک جواب طلب کرلیا۔

مزید :

اسلام آباد -