پاکستان کرکٹ بورڈ کے گورننگ باڈی کے اجلاس میں پی ایس ایل کی آڈٹ رپورٹ پیش کر دی گئی

پاکستان کرکٹ بورڈ کے گورننگ باڈی کے اجلاس میں پی ایس ایل کی آڈٹ رپورٹ پیش کر ...
پاکستان کرکٹ بورڈ کے گورننگ باڈی کے اجلاس میں پی ایس ایل کی آڈٹ رپورٹ پیش کر دی گئی

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان سپر لیگ سے 2.6ملین ڈالرز کا منافع ہوا جن میں سے 2ملین ڈالر کی رقم پانچوں فرنچائز میں تقسیم کی گئی جبکہ پی سی بی کے حصے میں 6لاکھ ڈالرز آئے ۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے گورننگ بورڈ کے اجلاس میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پہلے ایڈیشن کی آڈٹ رپورٹ کا جائزہ لیا۔ رپورٹ کے مطابق پی ایس ایل کے پہلے ایڈیشن میں پی سی بی کو 2.6 ملین ڈالرز(تقریباً بیس کروڑ) کا منافع ہوا۔ ان میں سے دو ملین ڈالرز کی رقم پانچوں فرنچائز میں تقسیم کی گئی جبکہ پی سی بی کے حصے میں 6 لاکھ ڈالرز آئے۔

پی ایس ایل کا پہلا ایڈیشن گزشتہ سال فروری 2016ءمیں متحدہ عرب امارات میں منعقد کیا گیا تھا جس میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم فاتح رہی تھی۔ بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کے پہلے ایڈیشن میں تاریخی کامیابی حاصل کی ، ہمیں امید ہے کہ دوسرے ایڈیشن زیادہ کامیاب ہوگا۔

مزید :

کھیل -