راولپنڈی کی عوام کی سہولت کیلئے گرم پانی کی بالٹی صرف 20 روپے میں دستیاب

راولپنڈی کی عوام کی سہولت کیلئے گرم پانی کی بالٹی صرف 20 روپے میں دستیاب
راولپنڈی کی عوام کی سہولت کیلئے گرم پانی کی بالٹی صرف 20 روپے میں دستیاب

  

راولپنڈی (ویب ڈیسک) کھلے آسمان تلے حمام کے بعد راولپنڈی کی عوام کیلئے موسم سرما میں سردی سے بچنے اور گیس کی لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے گڈو بھائی نے گرم پانی کی بالٹی صرف 20 روپے میں بیچنی شروع کردی۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق موسم سرما میں گیس کی لوڈشیڈنگ لوگوں کیلئے عذاب بنی ہوئی ہے مگر راولپنڈی میں ایک غریب شخص نے اسے روزی روٹی کا وسیلہ بنا لیا ہے، لوگوں کو بغیر گیس گرم پانی ملنے لگا۔

 راولپنڈی کے سید پوری محلے میں ہر روز صبح سویرے گڈو بھائی سٹال لگاتے ہیں جہاں مرد خواتین اور بچے ان سے بیس روپے فی بالٹی گرم پانی خریدتے ہیں۔ گڈو بھائی نے بہت سے لوگوں کی مشکل ضرور کم کر دی اور اپنی مالی تنگی سے بھی عارضی طور پر چھٹکارا حاصل کر لیا لیکن پھر بھی مقامی لوگوں نے  سرکاری عہدیداران وذمہ داران کیخلاف غم وغصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ اُنہیں بھی کالونی کے مسائل کی طرف توجہ دینی چاہیے ۔ 

مزید :

راولپنڈی -