پی ٹی آئی کے رہنما زین علی بھٹی مسلم لیگ ق میں شامل ہوگئے

پی ٹی آئی کے رہنما زین علی بھٹی مسلم لیگ ق میں شامل ہوگئے
پی ٹی آئی کے رہنما زین علی بھٹی مسلم لیگ ق میں شامل ہوگئے

  

گوجرانوالہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما زین علی بھٹی نے پاکسان مسلم لیگ (ق)میں شمولیت اختیار کرلی۔ نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق گوجرانوالہ میں پی ٹی آئی کے رہنما زین علی بھٹی نے ساتھیوں سمیت چوہدری پرویز الٰہی سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ق لیگ کے چوہدری پرویز الٰہی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف غریب عوام کے دشمن ہیں۔ انہوں نے زین علی بھٹی کو ق لیگ میں شمولیت پر خوش آمدیدکہا۔

مزید :

قومی -