سندھ ہائی کورٹ کے 2سینئر ججز کو کرپشن پر فارغ کر دیا گیا ، نوٹیفکیشن جاری

سندھ ہائی کورٹ کے 2سینئر ججز کو کرپشن پر فارغ کر دیا گیا ، نوٹیفکیشن جاری
سندھ ہائی کورٹ کے 2سینئر ججز کو کرپشن پر فارغ کر دیا گیا ، نوٹیفکیشن جاری

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان کی عدلیہ نے بھی خود احتسابی کا عمل شروع کر دیا ، سندھ ہائی کورٹ کے 2 سینئر ججز کو کرپشن کے باعث برطرف کر دیا گیا ۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس سجاد علی شاہ نے تاریخ رقم کر دی ۔ کرپشن کے الزامات ثابت ہونے پر سندھ ہائی کورٹ کے 2سینئر ججز کو فارغ کر دیا جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے ۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سینئر جج افضل روشن کو تحقیقات کے بعد کرپشن ثابت ہونے پر برطرف جبکہ سلیم قمبرانی کو جبری ریٹائر کر دیا گیا ہے ۔

مزید :

کراچی -اہم خبریں -