تیزرفتاری جان لے گئی، مرسڈیز سوار موقع پر ہی جاں بحق

تیزرفتاری جان لے گئی، مرسڈیز سوار موقع پر ہی جاں بحق
تیزرفتاری جان لے گئی، مرسڈیز سوار موقع پر ہی جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور میں تیز رفتاری کی وجہ سے مرسڈیز کارکھمبے سے جاٹکرائی جس کے نتیجے میں کار سوار میاں عثمان المعروف بنٹی جاں بحق ہوگیا، حادثے کے وقت گاڑی 170کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار پر تھی ۔ تفصیلات کے مطابق مرسڈیز بینز کی کھمبے کیساتھ ٹکرکی وجہ سے ڈرائیور موقع پر جاں بحق ہوگیا، یہ گاڑی نئی نئی ڈرائیو ر نے خریدی تھی۔ ہماری ذمہ داری ہے کہ اپنے پیاروں کی حفاظت یقینی بنائیں ، بالخصوص ایسے موقع پر جب آپ کی زندگی کسی دوسرے سے جڑی ہو، مرحوم کی آئندہ ماہ شادی تھی ۔

مزید :

لاہور -