پی ٹی آئی عدالت پر پریشر ڈالنے کی کوشش کررہی ہے،طلال چوہدری

پی ٹی آئی عدالت پر پریشر ڈالنے کی کوشش کررہی ہے،طلال چوہدری
پی ٹی آئی عدالت پر پریشر ڈالنے کی کوشش کررہی ہے،طلال چوہدری

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف عدالت پر پریشر ڈالنے کی کوشش کررہی ہے۔پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری نے نجی چینل جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہ عمران خان ڈکٹیٹ کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کی جانب سے پیش کردہ دستاویزات تصدیق شدہ نہیں ہیں۔ کل کیس کی سماعت ہے اور تحریک انصاف کے چیئرمین نے آج کی پوری پریس کانفرنس میں سماعت پر اثرانداز ہونے کی کوشش کی ہے۔ طلال چوہدری نے سوال پوچھتے ہوئے کہا کہ یہ ثبوت جب عدالت مانگتی ہے تو پکوڑوں والی ردی کیو ں پیش کردی جاتی ہے؟ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کی پرانی کہانی فیل ہوگئی ہے اور اب وہ نئی کہانی بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔

مزید :

قومی -